?️
راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ قومی مفاد کے تحفظ کے لئے طالبان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کی سیکیورٹی کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہیں۔’ہمارے پاس ان کی نیت پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے بارڈر منیجمنٹ میں بھی مسلسل بہتری لائی جارہی ہے۔
اردو نیوز کو انٹرویو کے دوران میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ‘طالبان نے کئی مواقع پر دہرایا ہے کہ کسی گروہ یا دہشت گرد تنظیم کو پاکستان سمیت کسی ملک کے خلاف کسی دہشت گرد سرگرمی کے لیے افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی’۔
واضح رہے کہ پاکستان کی سب سے اہم تشویش افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی موجودگی رہی ہے۔اگرچہ طالبان نے اپنی سرزمین پر موجود ٹی ٹی پی کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کے حوالے سے وعدہ نہیں کیا، لیکن دعویٰ کیا تھا کہ وہ کسی کو اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
پاکستانی حکام اور طالبان کے درمیان بارڈر کنٹرول کے لیے اقدامات اٹھانے کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہے تاکہ دہشت گرد عناصر کو سرحد پار کرکے پاکستان آنے سے روکا جاسکے۔افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد ٹی ٹی پی کے حملوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے تاہم پاکستانی حکام، طالبان کو اس پر مورد الزام ٹھہرانے کے لیے تیار نہیں اور اکثر یہ کہتے ہیں کہ ان سے فوری طور پر یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ سرحدی علاقوں میں اپنی رِٹ قائم کریں۔
افغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگانے کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ‘بارڈر منیجمنٹ میں مسلسل بہتری لائی جارہی ہے اور مستقبل قریب میں اس کو مکمل طور پر محفوظ بنا دیا جائے گا’۔انہوں نے کہا کہ ‘ہمارا ہمیشہ سے مقصد سرحد کے اس طرف والے حصے پر بہتر منیجمنٹ رہا ہے، پاک ۔ افغان سرحد پر باڑ لگانا خطے کی ہیئت اور دیگر مشکلات کی وجہ سے ایک بڑی ذمہ داری تھی جبکہ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان نے سرحد کے 90 فیصد حصے پر باڑ لگانے کا کام مکمل کرلیا ہے’۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر:بی جے پی کے دور حکومت میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں تیزی سے اضافہ
?️ 1 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں
فروری
امریکی صدر جو بائیڈن کا کُتّا ان کے لیئے شرمندگی کا باعث بن گیا
?️ 10 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن کا میجر نامی کُتّا اس
مارچ
پنجاب حکومت کا قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مجسٹریٹ نظام بحال کرنے کا فیصلہ
?️ 20 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی اور انتظامی سیکرٹریز نے ایگزیکٹو
ستمبر
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وفاق سے 550 ارب روپے کی ادائیگی، این ایف سی اجلاس بلانے کا مطالبہ
?️ 26 اکتوبر 2025 ضلع خیبر: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا
اکتوبر
یہ آڈیوز ریکارڈ کون کرتا ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت سے جواب طلب کرلیا
?️ 31 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیولیک تحقیقات کے لیے
مئی
آڈیو لیکس: جہاں منصف مدعی یا ملزم ہو تو ان کو منصفی کی کرسی میں نہیں بیٹھنا چاہیے، خواجہ آصف
?️ 30 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیردفاع خواجہ آصف نے سپریم کورٹ کی جانب
مئی
صیہونی یروشلم میں امریکی قونصل خانے کے دوبارہ کھلنے سے پریشان کیوں ہیں؟
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت مشرقی یروشلم میں امریکی قونصل خانہ کھولنے، اس شہر
اکتوبر
آنکارا اور قاہرہ کے درمیان تعلقات معمول پر
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:ان دنوں ایک بار پھر ہم ترکی کی خارجہ پالیسی کے
فروری