?️
راولپنڈی ( سچ خبریں ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ اسلحہ اور تعداد میں زیادہ ہونے سے نہیں بلکہ قومی عزم اور پیشہ وارانہ تیاری سے ہی کامیابی ملتی ہے، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ دفاع وطن کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے ۔ مادروطن کی حفاظت کے لیے آج کا دن پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو آج 3 سال مکمل ہو گئے ، 27 فروری کو بھارت کی ناکام جارحیت کا پاکستان کی مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے 27 فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران بھارتی فضائیہ کے 2 طیارے مار گرائے تھے اور پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا ، مادروطن کی حفاظت کے لیے آج کا دن پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، اسلحہ اور تعداد میں زیادہ ہونا نہیں صرف قومی عزم اور پیشہ وارانہ تیاری سے ہی کامیابی ملتی ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری 2019ء کو ایک کار خود کش دھماکے میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام بھارت نے براہ راست پاکستان پر عائد کیا تھا ، اسی پلوامہ واقعے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوئی اور 26 فروری کی رات بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب نصب ہتھیار پھینکتے ہوئے بھاگ نکلے تھے ۔
جس کے بعد بدھ کی صبح 27 فروری 2019ء کو پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے جبکہ ایک بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا ۔پاک فوج نے ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے بچایا اور حراست میں لے لیا تھا ، پاک فوج نے ابھی نندن کا علاج بھی کروایا ، بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی پاک فوج میں حراست میں آنے کے بعد سے بھارتی میڈیا میں یہ چرچا تھا کہ پاکستان اب پائلٹ کی رہائی کے لیے بھارت کے سامنے شرائط رکھے گا ۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ہم بھارتی پائلٹ کو امن کے فروغ کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر رہے ہیں ، وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے کو نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ عالمی سطح پر بھی خوب سراہا گیا تھا ، جمعہ کے روز یکم مارچ 2019ء کو بھارتی پائلٹ ابھینندن کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
جہاد اسلامی فلسطین کا غزہ جنگ میں کامیابی کے سلسلہ میں اہم بیان
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی موومنٹ کے پولیٹیکل بیورو کے ایک سینئر ممبر
جون
یمنیوں کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے صیہونی حکومت
جنوری
روس کے خلاف مقدمہ چلانے کی مخالفانہ تجویز پر ماسکو کا شدید ردعمل
?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے نمائندوں میں سے ایک نے یورپی
ستمبر
ایروان میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 15 اگست 2022آرمینیائی حکام نے پیر کو ایروان میں کل ہونے والے خوفناک دھماکے
اگست
کیا عالمی فوجداری عدالت مزید صیہونی حکام کے خلاف گرفتاری کے احکامات جاری کر سکتی ہے؟
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:الجزیرہ کے ماہرین قانون کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی
نومبر
تل ابیب کا افریقی ملک میں ایک گھناؤنا منصوبہ
?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کی ایک رپورٹ کے مطابق، تل
اگست
روس میں بین الاقوامی دہشت گردی کا خاتمہ
?️ 23 ستمبر 2021 سچ خبریں: ٹاس نیوز ایجنسی نے جمعرات کو روسی فیڈرل سیکیورٹی
ستمبر
بھارت کا معاشی دباؤ ناکام، پاکستان کی بین الاقوامی تجارت برقرار
?️ 29 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے پاکستانی مال بردار جہازوں
جون