قومی سلامتی کمیٹی میٹنگ سے اپوزیشن کے بائیکاٹ پرفواد چوہدری کا اہم بیان

شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کا قومی سلامتی کمیٹی میٹنگ کا بائیکاٹ افسوسناک قرار دیتے ہوئے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کردی۔  ان کا کہنا ہے کہ  اپوزیشن سنجیدگی سے اجلاس میں شرکت کرے ،سیاسی معاملہ نہیں قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن کا قومی سلامتی کمیٹی میٹنگ کابائیکاٹ افسوسناک ہے، 7 دہائیوں میں پہلی بار سیکیورٹی پالیسی پارلیمان کو پیش ہوگی، سیاسی معاملہ نہیں قومی سلامتی کامعاملہ ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور اپوزیشن سنجیدگی سےاجلاس میں شرکت کرے۔یاد رہے متحدہ اپوزیشن نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ مشترکہ اجلاس میں اہم بلزبلڈوز کرنے کے حکومتی رویے پر کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت نےپارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی میں ان کیمرہ بریفنگ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا 6دسمبر کو مشیر معید یوسف ان کیمرہ اجلاس میں بریفنگ دیں گے۔متحدہ اپوزیشن کا کہنا تھا کہ اس سےقبل اپوزیشن نےآئین، عوامی امورپرہمیشہ ذمہ دارانہ طرز عمل اپنایا، قائد ایوان کی عدم موجودگی کے باوجود بریفنگز اور اجلاسوں میں شرکت کی جبکہ قائدین اور پارلیمانی لیڈرز نے اپنی تجاویز بھی دیں۔

مشہور خبریں۔

پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر ن لیگ کے 10 ارکان کو معطل کرنے کا امکان

?️ 13 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر ن لیگ کے 10 ارکان کو

فرانس میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں پر پابندی

?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:فرانس کی حکومت نے اسرائیل کی خدمت کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں

امریکی مسلمانوں کے خلاف تشدد میں 70 فیصد اضافہ

?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: امریکن اسلامک ریلیشنز ایڈووکیسی کونسل کے مطابق غزہ کے خلاف اسرائیلی

شاباک کا نیا سربراہ کون ہے؟

?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیراعظم بینا میں نیتن یاہو نے سابق نیوی کمانڈر

گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست ہو گئی

?️ 9 اگست 2021بلتستان(سچ خبریں) گلگت بلتستان اسمبلی کے نگر کے حلقے میں ہونے والے

’گھر سے باہر نہ جاتی تو کئی لوگوں کا نقصان ہوتا‘،عدت مکمل نہ کرنے پر حنا بیات کی وضاحت

?️ 17 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) شوہر کے انتقال کے بعد عدت مکمل کیے بغیر

ایران میں فسادات کو جاری رکھنے کی بی بی سی کی نئی کوشش

?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:پچھلے کچھ دنوں کے محدود فسادات ختم ہونے کے بعد، فسادی

سینیٹ میں حکومتی اراکین اور اپوزیشن کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی

?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)سینیٹ اجلاس ایک بار پھر حکومتی اراکین اور اپوزیشن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے