قومی ترانہ بدلنے کے متعلق فواد چوہدری کا بیان آگیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قومی ترانے کو تبدیل کرنے یا اس کی دھن میں تبدیلی کرنے کی خبریں محض افواہیں ہیں، قومی ترانے کو تبدیل نہیں کیا جا رہا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا پر قومی ترانے کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر وضاحت پیش کی اور کہا کہ قومی ترانے کے اصل الفاظ اور دھن میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں محض افواہیں ہیں جو مکمل بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ ترجمان کے مطابق قومی ترانے کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ دوبارہ ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئی ریکارڈنگ میں بڑی تعداد میں صدا کار قومی ترانہ گائیں گے۔ اس کے لیے 120 سے 150 گلوکار تمام ثقافتوں اور عقائد کی ترجمانی کریں گے۔ ایک منٹ 20 سیکنڈ پر مشتمل نئی ویڈیو کے لیے سفارشات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 1954ء کے بعد پہلی مرتبہ قومی ترانے کی ریکارڈنگ میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ نئے طرز قومی ترانے میں دوست ممالک کے آرکسٹراز سے خدمات بھی لی جائیں گی۔ نئے طرز قومی ترانے میں چاروں صوبوں ، کشمیر اور گلگت وڈیو ریکارڈنگ میں شامل کیا جائے گا،نئے میوزک کے ساتھ قومی ترانہ 75ویں یوم آزادی سے قبل جاری کیا جائےگا۔ یاد رہے کہ پاکستان کا قومی ترانہ حفیظ جالندھری نے لکھا تھا۔ پاکستان کا قومی ترانہ 700 سے زائد قومی ترانوں میں سے منتخب کیا گیا تھا۔ حفیظ جالندھری کا ترانہ نہ صرف ترانے کے بلکہ ترانے کی دھن کے بھی تمام تقاضوں پر پورا اُترتا تھا۔ جس کے بعد باضابطہ طور پر پاکستان کا قومی ترانہ پہلی مرتبہ 13 اگست 1954ء کو ریڈیو پاکستان سے نشر کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فوج ایک خطرناک موڑ کی طرف گامزن

?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے جمعے کے روز اطلاع دی

ٹرمپ کے گھر سے برآمد ہونے والی اشیا ء

?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں:  حال ہی میں جاری ہونے والی عدالتی دستاویزات سے پتہ

کیا اسرائیل اپنا دفاع کر رہا ہے؟

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے غزہ کی پٹی میں

مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونیوں کی نئی سازش

?️ 14 فروری 2022سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے خطیب کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت مسجد

وزیر آباد: عمران خان حملہ کیس کے 3 ملزمان پر فرد جرم عائد

?️ 21 مئی 2024گوجرانوالا: (سچ خبریں) گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر

صہیونی مقبوضہ علاقوں سے فرار 

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: گارڈین انگریزی اخبار نے مقبوضہ حیفہ کے ایک صہیونی تاجر کا

ہم غزہ میں کسی بھی فریق کی موجودگی کو قابض سمجھتے ہیں: حماس

?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: حماس تحریک کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے الجزیرہ نیٹ ورک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے