?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا پارلیمنٹ کے باہر اور اندر جو بھی ہوا اس کی تحقیق کریں گے ہم جمہوریت کا مستحکم بنانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئی یہ ثابت کردے کہ وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے والے ارکان کی تعداد 178 سے کم تھی تو اپنا عہدہ ہی چھوڑ دوں گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر چیئرمین سینیٹ صداق سنجرانی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کے واقعات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی، پارلیمنٹ کے باہر جو بھی واقعہ ہوا اس کی تحقیقات کرائیں گے۔
وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے وقت ارکان کی تعداد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اسد قیصر نے کہا کہ پورا میڈیا موجود تھا ہر کسی نے دیکھا فیصل واوڈا اور مجھے نکال کر 178ارکان موجود تھے، بتائیں کون سا ایم این اے غائب تھا ؟ اگر کوئی ریکارڈ کے ساتھ ثابت کردے کہ ارکان کی تعداد 178سے کم تھی تو عہدہ چھوڑ دوں گا۔
اس موقع پر صادق سنجرانی نے کہا کہ ہمارا مقصد پارلیمنٹ کو مضبوط اور بالادست ادارہ بنانا ہے، جیت کسی کی بھی ہو جمہوریت اور سیاست قائم رہنی چاہیے، سب کو ساتھ لے کر چلنا ہی جمہوریت کا حسن ہے، میں چیئرمین سینیٹ کا امیدوار ہوں، سب کے پاس جاؤں گا، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس بھی ووٹ مانگنے جاؤں گا، سینیٹ الیکشن کیلیے یوسف رضا گیلانی کے پاس جاسکتاہوں تو پھر سب کے پاس جاسکتا ہوں۔


مشہور خبریں۔
روس کے ساتھ مغرب کی اقتصادی جنگ؛ حالات کس کے حق میں ہیں؟
?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: تقریباً تین سال، چار ماہ اور 26 دن پہلے، روسی
جولائی
سیکڑوں صیہونی آبادکاروں کا مسجد الاقصی پر حملہ
?️ 16 اکتوبر 2022سچ خبریں:آج اتوار کے روز سیکڑوں صیہونی آبادکاروں نے صیہونی حکومت کی
اکتوبر
پاکستان کو انگیج افریقہ پالیسی کے سلسلے میں اہم کامیابی
?️ 26 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے انگیج افریقہ پالیسی کے سلسلے میں ایک
نومبر
طالبان نے افغانستان کے شہروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو فضائی حملے کیئے جائیں گے، امریکا کی شدید دھمکی
?️ 16 جون 2021کابل (سچ خبریں) امریکا نے افغانستان کے مستقبل کے بارے میں اہم
جون
ڈالر کی ڈبل سنچری
?️ 18 مئی 2022(سچ خبریں)ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرگیا، اوپن مارکیٹ
مئی
گوگل کی جانب سے آئی فون صارفین کیلئے بڑی سہولت متعارف
?️ 24 اگست 2021کیلیفورنیا( سچ خبریں) گوگل کی جانب سے تین نئے فیچرز متعارف کرائے
اگست
ایران کے خلاف پابندیاں برقرار رہیں گی:امریکہ
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جب تک ویانا
دسمبر
’ایکس نے مواد ہٹانے کی کئی حکومتی درخواستوں کو مسترد کیا‘
?️ 9 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس بندش کیس میں ایڈیشنل
اکتوبر