قومی اسمبلی کا بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے طلب کیے گئے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی (پی سی این ایس) کا بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے جس میں موجودہ قومی سلامتی کے امور پر فوجی حکام بریفنگ دیں گے۔

قومی اسمبلی کے مرکزی ہال میں منعقدہ اجلاس کے لیے اراکین اسمبلی، سینیٹرز، اراکین وفاقی کابینہ، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سمیت 80 سے زائد افراد کو دعوت نامے ارسال کیے گئے تھے۔

توقع ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ حکومت کے حالیہ متنازع اور خفیہ معاہدے کا معاملہ اٹھایا جائے گا کیونکہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے میں کہا گیا کہ اراکین، اجلاس کے دوران اسپیکر کی اجازت سے کسی بھی معاملے کو اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر میڈیا کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور میڈیا گیٹ نمبر ایک تک محدود رہے گا۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) پارلیمنٹ کی عمارت میں میڈیا کے داخلے پر پابندی کا احتجاج کیا۔اے این پی رہنما زاہد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے دوران میڈیا پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے اور اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ قانون سازی کے لیے ہے، اس میں میڈیا کی پابندی عوام کی آواز اور حقائق پر ڈاکے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی سول اور عسکری قیادت پارلیمان میں آتی رہی ہیں لیکن کبھی میڈیا پر پابندی نہیں لگی، موجودہ حکومت مسلسل میڈیا پر قدغن لگانے میں مصروف ہے۔

انہوں نے اسپیکر اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’اسد قیصر اسپیکر ہونے کے باوجود پارلیمان کو بے توقیر کر رہے ہیں، اس سے قبل وہ میڈیا گیلری کو تالے بھی لگوا چکے ہیں‘۔

واضح رہے کہ پی سی این ایس کا یہ تیسرا اجلاس ہوگا، اس سے قبل آخری اجلاس ستمبر میں افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی پیش رفت کے تناظر میں علاقائی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کے لیے ہوا تھا۔

یہ اجلاس جو طالبان کے کابل پر قبضے سے چند روز قبل ہوا تھا، اس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکت کی تھی۔

اجلاس کے دوران اعلیٰ عسکری حکام نے قانون سازوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے تھے جس میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی تھی۔

مشہور خبریں۔

ہم نے دشمن کو بتادیا پاکستانی فوج اور عوام ایک ہیں۔ عبدالعلیم خان

?️ 30 مئی 2025خوشاب (سچ خبریں) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات

نیب نے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کےخلاف بدعنوانی سے متعلق انکوائری بند کردی

?️ 19 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کے مشیر

ایران کے خلاف جارحیت میں شامل نہ ہونے پر ٹرمپ کا یورپی اتحادیوں پر غصہ

?️ 1 مئی 2026 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ میں

نواز شریف پاکستان آئیں اور سزا بھگتیں: فرخ حبیب

?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے

صدام کو پکڑنے پر مبنی امریکی آپریشن کی کہانی فرضی تھی: امریکی فوج کےعراقی مترجم

?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:عراق پر اپنے حملے کا جواز پیش کرنے اور عالمی رائے

خاموشی اور جرم

?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی کابینہ نے حال ہی میں حکومت کو موجودہ

شام میں ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان کیا مسائل ہیں؟

?️ 4 جون 2022شام کا بحران 2011 کے اوائل میں بیرونی ممالک کی مداخلت سے

وفاقی کابینہ کے حوالے سے آج اہم فیصلوں کے اعلان کا امکان

?️ 14 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور وفاقی کابینہ کے حوالے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے