?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب کرلئے گئے ہیں،، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بجٹ پیش کیا جائے گا، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا، وفاقی وزیر خزانہ آئندہ مالی سال26-2025 کا 17 ہزار 600 ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کرینگے، سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کا 4 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔وزیر خزانہ محاصل سمیت دیگر دستاویزات قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے سے قبل شام 4 بجے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوگا جس میں بجٹ مسودے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایوان میں بجٹ پیش کریں گے۔ مختلف بلز پر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔سینیٹ اجلاس میں سینیٹر فیصل سلیم رحمان تین ترامیمی بلز پر رپورٹ پیش کریں گے، سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں ترمیم پر رپورٹ بھی ایوان میں پیش ہوگی۔انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 پر منظوری کی قرارداد پیش ہوگی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مالیاتی بل 2025 پیش کریں گے جبکہ سینیٹ مالیاتی بل پر سفارشات قومی اسمبلی کو بھیجے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روزوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہناتھاکہ گلوبل جی ڈی پی گروتھ 2025میں 2.8فیصد تھی۔ ہم استحکام کی جانب گامزن ہیں، کامیابی سے مہنگائی پر قابو پا لیا تھا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اکنامک سروے 25-2024 پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم درست سمت میں اور استحکام کی طرف گامزن تھے اور مہنگائی پر کامیابی سے قابو پالیاتھا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہناتھاکہ پوری اکنامک ٹیم کو عیدالضحیٰ مبارک! عالمی مجموعی پیداوار کی شرح میں کمی آئی تھی اور گلوبل جی ڈی پی نمو 2.8 فیصد تھی تاہم ملکی مجموعی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور جی ڈی پی میں اضافہ معاشی ترقی کی علامت تھی۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ رواں مالی سال بڑی فصلوں کی پیداوار میں 13.5 فیصد کی کمی ہوئی تھی۔
کپاس کی پیداوار میں 30.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ دیگر فصلوں کی پیداوار میں 4.8 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ سبزیوں کی پیداوار میں 7.8 اور پھلوں کی پیداوارمیں 4.1 فیصدکا اضافہ ہوا تھا۔ ملکی معاشی ریکوری کو عالمی منظرنامے میں دیکھا جائے گا۔ 2023 میں ہماری جی ڈی پی گروتھ منفی تھی اور مہنگائی کی شرح 29 فیصد سے زائد ہوچکی تھی۔ اس کے بعد معیشت میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور افراط زر میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی تھی۔محمد اورنگزیب کامزید یہ بھی کہناتھاکہ جی ڈی پی میں اضافہ معاشی ترقی کی علامت تھی۔ پاور سیکٹر ریفارمز میں ریکوریز ریمارک ایبل تھے۔معاشی ریکوری کو عالمی منظر نامے میں دیکھا جائے ہم نے 24 ایس او ایز کو پرائیویٹائزیشن کے حوالے کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی نئی شرائط پر صیہونیوں کا عدم اطمینان
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے صہیونی ذرائع کے حوالے سے خبر دی
جولائی
پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے پر مشاورت جاری
?️ 26 مارچ 2022لاہور ( سچ خبریں ) تحریک عدم اعتماد سے قبل پنجاب میں
مارچ
ثروت گیلانی کا والدین کو اپنے بچوں کو جنسی تعلیم دینے کا مشورہ
?️ 15 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان ثروت گیلانی نے کہا
اکتوبر
ترکی میں پانچ سال قبل بغاوت کرنے کے بہانے 71 افراد کی گرفتاری
?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:ترکی کی سکیورٹی فورسز نے پانچ سال قبل ناکام بغاوت میں
جنوری
پیوٹن نیویارک کیوں نہیں جائیں گے؟
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: کریملن کے سرکاری ترجمان، دمتری پیسکوف نے اس کی وجہ
ستمبر
صیہونی مسلح افواج کے سربراہ کا ناقابل یقین اعتراف
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی مسلح افواج کے سربراہ نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے
نومبر
بارشوں کی پیش گوئی: وزیراعلیٰ سندھ کی کے ایم سی، ٹاؤنز کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت
?️ 13 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شدید بارشوں
اپریل
برطانوی وزیر دفاع نےسکیورٹی مسائل کے باعث اوڈیسا کا سفر کینسل کیا
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں:برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شاپس نےسیکورٹی وجوہات کی بنا پر اوڈیسا
مارچ