?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قطر نے پاکستان کو ایل پی جی فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ قطر پاکستان کو یومیہ 3سے 4 ہزار ٹن ایل پی جی فراہم کرے گا، میکنزم پر جلد بات چیت شروع ہوجائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ قطر کے ہم منصب نے پاکستان کو ایل پی جی فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، قطر پاکستان کو یومیہ 3سے 4ہزار ٹن ایل پی جی فراہم کرے گا، قطر سے ایل پی جی درآمد کرنے کیلئے میکنزم طے کرنے پر جلد بات چیت شروع ہوجائے گی۔
مزید برآں امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبوں کی تعداد کا جائزہ لے گی۔قطری انوسٹمنٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے لیے جائزہ لے رہے ہیں۔قطر کی جانب سے اسلام آباد اور کراچی ائیرپورٹ پر قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی کی سرمایہ کاری کا امکان ہے جب کہ قابل تجدید توانائی، پاور ، سیاحت کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
مزید برآں امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبوں کی تعداد کا جائزہ لے گی۔قطری انوسٹمنٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے لیے جائزہ لے رہے ہیں۔قطر کی جانب سے اسلام آباد اور کراچی ائیرپورٹ پر قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی کی سرمایہ کاری کا امکان ہے جب کہ قابل تجدید توانائی، پاور ، سیاحت کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے دوحہ میں قطر کے وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ہوئی بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی، اس موقع پر دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان روابط میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون اور خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے توانائی کے شعبے بشمول قابل تجدید ذرائع، انفراسٹرکچر، نقل و حمل، زراعت اور لائیو سٹاک اور سیاحت میں قطر کے ساتھ تعلقات کو گہرا اور متنوع بنانے میں حکومت پاکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا، وزیر اعظم نے قطر کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی پر مبارکباد دی اور دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد میں قطر کے عوام اور حکومت کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا، وزیراعظم نے قطر میں مقیم پاکستانیوں کی دیکھ بھال پر قطری قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان کے انسانی وسائل کی بھرپور صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستانیوں کے لیے مزید مواقع تلاش کرنے کے لیے قطری قیادت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں جو اپنی مہارت اور کاروبار کے ذریعے قطر کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ افغانستان میں تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر اعظم نے تعمیری مشغولیت کی اہمیت اور عالمی برادری کو انسانی اور اقتصادی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے افغان عوام کے لیے اپنی حمایت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، وزیراعظم نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لیے قطر کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے اس کی انسانی امداد کو سراہا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد اُڑان پاکستان شروع ہوگئی۔ عطا تارڑ
?️ 26 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے
ستمبر
ایکس پلیٹ فارم کا اہم تبدلیلی کرنے کا اعلان
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: ایکس نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایک اہم تبدیلی
جون
داعش کےخلاف کاروائیوں میں امریکہ کی رخنہ اندازی؛الحشد الشعبی کا اعلان
?️ 15 اگست 2021سچ خبریں:الحشد الشعبی کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی
اگست
مغربی ایشیا میں امریکی فوجی آمادگی کی وجہ ؟
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے ساتھ جنگ میں صیہونی حکومت کے لیے
اکتوبر
امریکی اور صیہونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:کراچی میں ہونے والی وحدت امت کانفرنس میں متعدد ایرانی اور
جنوری
کراچی کے لیئے ہم ذمہ داریوں سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں: اسد عمر
?️ 14 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) فائر ٹینڈرز کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے
فروری
لبنان پر صیہونی حملوں میں 11 شہید ، 19 زخمی: لبنانی وزارت صحت
?️ 15 اگست 2026سچ خبریں:لبنان کی وزارت صحت کے مطابق آج صیہونی حملوں میں 11
اگست
سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کا سلسلہ جاری
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:سویڈش حکام نے شرمناک حرکت کرتے ہوئے مسلسل 15ویں بار اس
اگست