قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائیاں: کسی کے خلاف اعلان جنگ نہیں۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات ونشریات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائیاں کرکے کسی کے خلاف اعلان جنگ نہیں کیا۔

پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آج اس عدلیہ کیلئے یا کسی گروپ کےلیے اپوزیشن کو محبت آ رہی ہے جتنا آپ نے تنقید عدلیہ پر کی،چیف جسٹس کی تصویر لگا کر تماشا لگاتے رہے توشہ خانہ گھر لے گئے تو جج کیا کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ کسی کے خلاف اعلان جنگ نہیں ہے نقطہ نظر ہے، تصویر کا دوسرا رخ بتانا ہمارا فرض ہے، قانون اس جائیداد کے اوپر لیگل حق کا جو کسی اوورسیز بیوہ یا یتیم یا عام آدمی کا ہے، طاقتور کےلیے قانون کےلئے بہت سے راستے نکل آتے ہیں۔

وزیراطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ کسی بیوہ کے کیس کے فیصلہ نہیں ہوتے بہن کے زمین پر بھائیوں نے قبضہ کیاہوتا ہے اس کو انصاف نہیں ملتا، یہ قانون قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا حق ہے وہ قبضہ مافیا مشہور ہیں وہ بھی بھاشن دیں تو قبضہ مافیا کو پورا نیٹ ورک ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ باپ فوت ہوگیا چچا یا تایا نے بچے کی زمین پر قبضہ کر لیا تو یہ جائیداد واپس دلوانے کا قانون ہے، غیر قانونی قبضہ ثابت ہونے پر ایک درخواست پر نوے روزمیں فیصلہ کرنا ہوتا ہے، پانچ ہزار چوالیس کیسز کا فیصلہ اور ان کا حق مل چکا ہے جس پر ناجائز قابضین نے قبضہ کررکھا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ جعلی انتقالات اور بوگِس دستاویزات کی سکروٹنی ہوتی ہے زمینوں پر بوگس کاغذات پر قبضہ کیا جاتا رہا، اِن کے خلاف قانونی کارروائی کو کون غلط کہہ سکتا ہے، حق دار کو حق دینا قبضہ مافیا سے حق چھینیں گے طاقتور سے اس پراپرٹی کو عام آدمی کو دینا حق ہے۔ وزیراطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ قانون عام آدمی کے لیے ہے حکومت ہر اس عورت بیوہ کے ساتھ کھڑی ہے جس کی زمین پر قبضہ ہوتا ہے، گھنٹوں میں قبضہ واپس کروائے گئے ہیں، پراپرٹی کے دو اعشاریہ تین ملین کیسز ابھی بھی زیر التوا ہیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ ایک لاکھ انہتر ہزار میں سے لاہور ہائی کورٹ میں گیارہ ہزار کیسز صرف پراپرٹی کے ہیں، عدالت میں پراپرٹی کیسز میں سات سے دس سال لگتے ہیں، پراپرٹی کے سول کورٹ میں بیس سال ہائیکورٹ میں پانچ سال سپریم کورٹ میں پندرہ سال لگتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے کیوں قبضہ مافیا کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، جتنے قبضے چھڑوائے گئے ہیں کہا جا رہا ہے کہ انہیں واپس کیا جائے، پوری دنیا میں تیز تر انصاف کےلئے یہ قانون استعمال ہو رہا ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں ہو سکتا۔

وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ بیوی بہن بیٹی کی زمین پر کوئی قبضہ کرتا تو اسے انصاف کی اجازت نہیں دی جاتی تو وزیر اعلی پنجاب چاہتی ہیں کہ زمینوں پر قبضہ کے قانون سے عام آدمی کو ریلیف دیا جائے، کچھ لوگوں کے مقدر میں اچھے کام نہیں لکھے۔

مشہور خبریں۔

ایران امریکہ مذاکرات محض ایک فریب تھے؛امریکی اخبار کا انکشاف

?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:امریکی وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ

پی ٹی آئی رہنماؤں پر مائنز اینڈ منرل بل سے متعلق بیانات پر پابندی عائد

?️ 12 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا

انصاراللہ کا انگوٹھا اسرائیل اور امریکہ کی شہ رگ پر

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک بدر الدین

لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر کا صیہونیوں کو انتباہ

?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان کے پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری نے حالیہ ایئرپورٹ واقعے

سعودی عرب نے ایک سماجی خاتون کو 18 سال قید کی سزا سنائ

?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں: ریاض کی فوجداری عدالت نے 18 سالہ سماجی کارکن خاتون

اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ہفتوں کے دوران ساڑھے 5 ارب روپے کا اسمگل شدہ سامان ضبط

?️ 15 اکتوبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایک مؤثر قدم

وزیرِ اعظم کا جی ایچ کیو کا دورہ، پاک افغان کشیدگی کی موجودہ صورتِ حال پر بریفنگ

?️ 28 فروری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی

حکومت نے ملازمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

?️ 9 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیف منسٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے