قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کا بل مسترد

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے بل کو مسترد کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ہوا، جس میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے قانون سازی سمیت مختلف اہم امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام سے متعلق بل پیش کیا گیا، جس میں تجویز دی گئی کہ اگر کسی طالبعلم کا منشیات ٹیسٹ مثبت آئے تو پہلی بار تنبیہ دی جائے، دوسری بار 15 دن کے لیے معطل کیا جائے جبکہ تیسری بار جرمانے کے ساتھ سزا دی جائے۔

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے حکام نے بل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو منشیات کے معاملے میں متاثرہ فریق سمجھا جاتا ہے اور اصل مجرم وہ افراد ہیں جو منشیات کی فروخت میں ملوث ہوتے ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ 80 فیصد تعلیمی اداروں میں اسکیننگ مکمل کر لی گئی ہے، تاہم بچوں کے منشیات ٹیسٹ کروانا اے این ایف کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔

سینیٹر شہادت اعوان نے بل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون صوبائی اختیارات میں مداخلت کے مترادف ہے، جب کہ وزارت قانون نے بھی مؤقف اپنایا کہ اس معاملے کو اے این ایف کے بجائے محکمہ تعلیم کے سپرد ہونا چاہیے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیا کہ نہ تو کوئی صوبائی حکومت، نہ ہی تعلیمی ادارے اور نہ ہی وزارت تعلیم اس بل کی حمایت کر رہے ہیں۔

سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ اُن کی نیت بچوں کو اس لعنت سے بچانا ہے اور وہ بل واپس نہیں لیں گے، چاہے کمیٹی اسے مکمل طور پر مسترد کر دے۔

بعد ازاں بل کو کثرتِ رائے سے مسترد کر دیا گیا۔

مشہور خبریں۔

لندن میں نواز شریف سے را کے ایجنٹ مل رہے ہیں

?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا، عمر ایوب کا دعویٰ

?️ 5 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے

نیتن یاہو کا اقتدار آخری مراحل میں، اسرائیلی سیاستدان ان کی حکومت کے خاتمے کے لیئے متحد ہوگئے

?️ 2 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا اقتدار

ہم جنس پرستوں کے خلاف عالمی بینک کیا کر رہا ہے؟

?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:اپنی تقریر میں موسونی نے عالمی بینک کے اقدامات پر تنقید

شامی عوام کا تاریک مستقبل

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:شامی حکومت کے ترکی، اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ تعلقات اور

گیلانی اور ایاز صادق کی اہم ملاقات، بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی تیاریوں پر غور

?️ 29 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سپیکر

پی ٹی آئی کارکنان کو پارٹی چھوڑنے پر اکسانے پر پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری

?️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے

غزہ میں غذائی تحفظ کی صورتحال تشویشناک

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے