قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کو وقار، شناخت اور خودداری دی۔ صدر مملکت

آصف زرداری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قائداعظم محمد علی جناح کے 77 ویں یوم وفات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی عوام پر زور دیا کہ وہ قائد کے انصاف، مساوات، رواداری اور جمہوریت کے وژن سے رہنمائی حاصل کریں۔ صدر نے کہا کہ قائداعظم نے نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن قائم کیا بلکہ انہیں وقار، شناخت اور خودداری بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کا خواب ایک ترقی پسند، جامع اور مستقبل کی طرف گامزن قوم کا تھا، جہاں تمام شہری، خواہ ان کا مذہب، ذات یا عقیدہ کچھ بھی ہو، برابر کے حقوق اور مواقع کے حقدار ہوں۔

بھارت میں موجودہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ آر ایس ایس کے زیرِ اثر حکومت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے سلوک نے دو قومی نظریے کو ایک بار پھر درست ثابت کر دیا ہے، بھارت کی اپنی اقلیتیں بھی یہ تسلیم کر رہی ہیں کہ ان کے مذہبی، سیاسی اور سماجی حقوق محفوظ نہیں رہے، یہ حالات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ پاکستان کا قیام نہ صرف جائز بلکہ ناگزیر تھا۔

صدر نے اعتراف کیا کہ آج پاکستان کو اقتصادی مشکلات، ماحولیاتی تبدیلی، انتہاپسندی اور ادارہ جاتی اصلاحات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، اور کہا کہ قوم کو قائداعظم اور تحریکِ پاکستان کے رہنماؤں کے نقشِ قدم پر چلنا چاہئے، جنہوں نے اتحاد اور عزم کے ساتھ مشکلات کا مقابلہ کیا۔

مشہور خبریں۔

عمران خان نے اپوزیشن کی چوری کو روکا ہوا،اپوزیشن کو ہر بل میں تحریک انصاف نے شکست دی:اعظم سواتی

?️ 7 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے کہا

روسی تیل کمپنیوں کی پابندیوں سے بچنے کی حکمت عملی

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے والی روسی تیل کمپنیاں واشنگٹن اور

امریکہ کی شام میں داعش کی لیجسٹک اور انٹیلی جنس مدد

?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی فوج شام میں داعش کی حمایت کرتے ہوئے اس دہشت

یمنی آثار قدیمہ کہاں اسمگل ہوئے ہیں؟

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: یمن کے ایک ماہر نے اعلان کیا ہے کہ اس

افغانستان میں منشیات کی کاشت پر پابندی

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:طالبان نے افغانستان میں منشیات کی کاشت پر پابندی عائد کردی

پاکستان کا افغانستان پر الزام؛ مسلح گروہوں کے خلاف کاروئی نہیں ہوئی

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں:پاکستان نے افغانستان پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے

ترکی میں پانچ سال قبل بغاوت کرنے کے بہانے 71 افراد کی گرفتاری

?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:ترکی کی سکیورٹی فورسز نے پانچ سال قبل ناکام بغاوت میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے