?️
راولپنڈی (سچ خبریں) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں کرسمس تقریبات میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے مسیحی برادری کے ساتھ خوشیوں کے اس موقع کو منایا ، مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دی اور امن، ہم آہنگی، خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو پاکستان کے نظریے کی بنیاد قرار دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور بانی پاکستان کے مساوات،آزادی اور مذہبی رواداری کے وژن کو اجاگر کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کرسمس کی تقریب میں شریک افراد سے گفتگو کی اور قومی ترقی اور سلامتی میں پاکستانی مسیحوں کی خدمات کو سراہا، انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی،باہمی احترام اور اتحاد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی طاقت مساوی مواقع اور آئینی اقدار میں ہے، مساوی مواقع اور آئینی اقدار مذہب،نسل، ذات اور عقیدے سے بالاتر ہیں، فیلڈ مارشل نے شہریوں کی عزت، سلامتی،مساوی حقوق کے تحفظ کیلئے افواج پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مسیحی برادری کے رہنماؤں نے فیلڈ مارشل کے دورے پر شکریہ ادا کیا اور وطن کے دفاع، مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کیلیے فوج کے کردار کو سراہا۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کا جولانی کے ساتھ مذاکرات کے لیے امریکی ثالثی کا مطالبہ
?️ 12 جون 2025ایک امریکی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو
جون
17 سال بعد بھی نتانیاہو حماس کو شکست نہیں دے سکتا: لیبرمین
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکام اور حلقوں کی جانب سے غزہ کی جنگ
مئی
ضاحیہ بیروت پر حملے میں ۵ افراد شہید اور ۲۸ زخمی
?️ 25 نومبر 2025 ضاحیہ بیروت پر حملے میں ۵ افراد شہید اور ۲۸ زخمی
نومبر
بھارت کی حکمران جماعت کے ترجمان پیغمبر اسلام (ص) کی توہین پر نوکری سے باہر
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: بھارت کی حکمران جماعت کے طور پر انتہا پسند جماعت
جون
یمنی فوج نے 5 امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: امت اسلامیہ کے دشمنوں کے خلاف متعدد فوجی کارروائیوں کے
دسمبر
صیہونی قومی سلامتی کے مشیر کا مستعفی ہونے کا اعلان
?️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے قومی سلامتی کے مشیر نےاس ریاست کے وزیر
جولائی
صیہونی پارلیمنٹ تحلیل
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:قبل از وقت انتخابات کرانے کے لیے پہلے مرحلے میں اسرائیلی
جون
ادلب پر فضائی حملے میں سے زیادہ 120 افراد ہلاک
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: جمعرات کی شام کوروس کے مرکز برائے مصالحت
ستمبر