?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور صدر پاکستان آصف علی زرداری نے افغانستان سے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کی ہے، شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج نے افغان اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں شہباز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان کی جانب سے بھرپور اور مؤثر کاروائی پر پاک فوج کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے افغان سرزمین کو دہشتگردوں سے پاک کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ ان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کر کے ان کو پسپائی پر مجبور کیا۔
شہباز شریف نے باور کرایا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اور ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ہم ملک کے چپے چپے کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں، پاک فوج نے ہمیشہ ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔
مزید کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور پوری قوم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعظم نے یاد دہانی کرائی کہ پاکستان نے کئی دفعہ افغانستان کو وہاں موجود فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان جیسے دہشت گرد عناصر کے بارے میں معلومات دی ہیں، جو افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان میں موجود عناصر کی حمایت حاصل ہے جب کہ پاکستان توقع رکھتا ہے کہ افغان نگران حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گرد عناصر کے استعمال میں نہ آئے۔
’قومی مفادات وعلاقائی خودمختاری کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں‘
دوسری جانب، صدر آصف علی زرداری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عبوری افغان حکومت کی سرزمین سے فتنہ الخوارج کے حملے اقوام متحدہ سے بھی ثابت شدہ ہیں جب کہ ہم یہ واضح کرچکے ہیں کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کےگٹھ جوڑ سے پاکستانی شہری اور سیکیورٹی اہلکار نشانہ بن رہے ہیں۔
صدر پاکستان نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان خطے کے امن اور استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، دہشتگردی کےخلاف جنگ مشترکہ ذمہ داری،کسی ایک ملک پربوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔
انہوں نے کہا پاکستان نے چار دہائیوں تک افغان عوام کی میزبانی کر کے اسلامی اخوت اور اچھے ہمسائیگی کی مثال قائم کی،امن کی بحالی کے ساتھ افغان شہریوں کی باعزت واپسی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔
مزید کہا کہ پاکستان افغان عوام کی تعلیمی اور انسانی ضروریات کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔
صدر زرداری نے افغان قیادت پر زور دیا کہ وہ پاکستان مخالف دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
مشہور خبریں۔
بلدیاتی نظام پر شہباز شریف نہیں بلکہ سندھ حکومت جوابدہ ہے:رانا تنویر
?️ 29 جون 2022کراچی (سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم
جون
کورونا کے بعد ڈینگو نے مچائی تباہی
?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید
ستمبر
افغان سفیر کی بیٹی میری بیٹی ہے
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا
اگست
ماسکو کے خلاف ٹرمپ کا موقف تبدیل کرنے کا مقصد کیا ہے
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی اخبار پولیٹیکو نے ایک رپورٹ میں وائٹ ہاؤس کے
جولائی
وزیر داخلہ نے فورسزکو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی
?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے فورسز کو الرٹ رہنے
فروری
پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے: وزیر خارجہ
?️ 30 مارچ 2021دو شنبہ(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پرامن
مارچ
سعودی عرب مشرق وسطیٰ کا منشیات کا مرکز:سی این این
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:سی این این ٹی وی چینل نے سعودی عرب میں ایمفیٹامائن
ستمبر
افغانستان میں زلزلے سے 1000 سے زائد افراد ہلاک اور 1500 زخمی
?️ 22 جون 2022سچ خبریں: طالبان کے نائب وزیر برائے قدرتی آفات شرف الدین
جون