فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کے ماہر قرار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عاصم منیر بدلتے عالمی نظام میں سب سے مؤثر اسٹریٹجک رہنما بن کر ابھرے ہیں جبکہ بدلتی عالمی سیاست نے مڈل پاورز کے لیے نیا مگر مشکل دور کھول دیا ہے۔

فنانشل ٹائمز نے کہا ہے کہ مڈل پاورز کے لیے یہ پیش رفت خاصی پیچیدہ ثابت ہو رہی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر درمیانی طاقتوں کے سب سے کامیاب ملٹی الائنرز (multi-aligners) میں شامل ہیں، ٹرمپ کے غیر رسمی انداز کے ساتھ سب سے بہتر ہم آہنگ ہونے کا اعزاز پاکستان کے عسکری سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جاتا ہے۔

فنانشل ٹائمز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر درمیانی طاقتوں کے لیے ایک کامیاب کثیر الجہتی اسٹریٹجسٹ کی واضح مثال ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر مڈل پاورز کے لیے ایک کامیاب کثیر جہتی حکمتِ عملی کی واضح مثال ہیں، جریدے نے مڈل پاورز سفارتکاری کی بھی کامیاب مثال قرار دیا۔

فنانشل ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستان کی قیادت واشنگٹن، بیجنگ، ریاض اور تہران کے درمیان بیک وقت روابط میں متحرک رہی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تیزی سے بدلتی عالمی سیاست میں پاکستان کے لیے نئے سفارتی مواقع پیدا کیے ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی سفارتکاری کو بدلتے عالمی ماحول میں مؤثر انداز میں آگے بڑھایا، ٹرمپ کے ساتھ بر وقت خوش گفتاری اور نرم سفارتی رویہ مؤثر ثابت ہوا، پاکستان کی اس سفارتی کامیابی نے بھارت کو مایوس کیا۔

فنانشل ٹائمز نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت کے لیے درمیانی طاقت کا کھیل توقع سے زیادہ مشکل ثابت ہوا، ہندوستان بدلتے عالمی حالات اور ٹرمپ کے انداز سے ہم آہنگ نہ ہو سکا، اس سفارتی ناکامی کے باعث ہندوستان کو مڈل پاور حکمت عملی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مشہور خبریں۔

سب ملازمین کو ایک جیسی مراعات نہیں دی جا سکتیں

?️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ

مسجد اقصیٰ کے باہر فلسطینیوں کا شدید احتجاج، اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے سینکڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے

?️ 8 مئی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں)  فلسطینیوں کی جانب سے یہودی انتہاپسندوں کی

اسرائیلی دہشت گردی کا ساتھ دینے والوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیئے: ایران

?️ 28 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے اسرائیل کو ایک

نواز شریف کو برطانیہ سے گرفتار کیا جا سکتا ہے

?️ 6 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد

وزیر اعظم کے بیان سے فارن سروس افسران سخت ناراض

?️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  وزیر اعظم نے 19 ممالک میں تعینات افسران سے

غزہ کی پٹی پر قبضہ؛ صیہونی قیدیوں کے لیے نیتن یاہو کا سلام

?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر قبضے کے لیے بنجمن نیتن یاہو

وزیر اعظم کی کوششیں کامیاب ہو گئی

?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم  عمران خان اپنے بیانات میں بار بار عوام

پراپرٹی ٹیکس اسکینڈل پر نائب وزیراعظم مستعفی

?️ 5 ستمبر 2025سچ خبریں: برطانیہ کے نائب وزیراعظم نے پراپرٹی ٹیکس اسکینڈل پر استعفیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے