فیض حمید نے دھرنے کے دوران ملاقات میں استعفے کا کہا تھا ،زاہد حامد

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے دھرنے کے دوران ملاقات میں استعفے کا کہا تھا ،فیض حمید نے تجویز دی کہ مختصر وقت کیلئے استعفے پر غور کرسکتے ہیں؟ فیض حمید سمجھتے تھے کچھ عرصہ چھٹی پربھی چلا جاوٴں تو ٹی ایل پی مطمئن ہوجائےگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنا کمیشن کو بتایا تھا کہ 26 نومبر 2017 کی شام آئی ایس آئی کے جونیئر افسران لاہور میں میرے گھر مجھ سے استعفیٰ لینے آئے۔

زاہد حامد نے بتایاکہ جب پولیس ایکشن ناکام ہوا تو احساس ہوا واحد متبادل فوج کی مداخلت ہوگی جواچھی نہیں ہوگی۔سابق وزیر کے مطابق انہوں نے فیض حمید کوکہا وزیراعظم کو پیشکش کرچکا ہوں مگر وہ ماننے کو تیار نہیں، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا حکومت توڑ دیں گے وزیرکو استعفیٰ نہیں دینے دیں گے۔

خیال رہے گزشتہ روزسابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاہدہ پہلے کیا گیا اور وزیراعظم کو بعد میں دکھایا گیا۔

وزیراعظم کو معاہدے پر اعتراض تھا مگر انہیں کہا گیا دستخط ہوچکے اب پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔احسن اقبال نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو دئیے گئے بیان میں کہا تھا کہ تحریک لبیک کے ساتھ معاہدہ پہلے کیا گیا اور اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا۔احسن اقبال نے مزید انکشافات کیے کہ فیض آباد دھرنا معاہدے میں اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید اصرار کرکے شامل ہوئے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معاہدہ دیکھا تو اعتراض کیا۔سابق وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر کے استعفے اور فیض حمید کے معاہدے میں نام پر اعتراض کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ماحولیاتی معاہدے کی منظوری وفاقی کابینہ کو ارسال

?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) گرین پاکستان اور گرین سعودی عرب معاہدے کے نکات

بلوچستان میں حکومت کو اہم کامیانی ملی

?️ 10 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) بلوچستان سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے سینیٹر

امریکہ اور صیہونیوں کی مشترکہ سائبر مشقیں

?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے سائبر دفاعی یونٹس اور امریکی حکومت جلد ہی

نیتن یاہو جان بوجھ کر قیدیوں کی آزادی کے تمام مواقع ضائع کر رہے ہیں

?️ 28 ستمبر 2025نیتن یاہو جان بوجھ کر قیدیوں کی آزادی کے تمام مواقع ضائع

شام میں صدارتی انتخابات کا آغاز

?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:شام کے صدارتی انتخابات کا باقاعدہ آغاز آج صبح ملک بھر

شام میں پھنسے بیروت پہنچنے والے 318 شہریوں کو لیکر چارٹرڈ طیارہ پاکستان روانہ ہوا۔

?️ 13 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شام سے بیروت جانے والے 318 پاکستانی شہری

غزہ جنگ میں اسرائیل کو 60 ارب ڈالر کا نقصان

?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی

امریکی مالی امداد سے سوئس یونیورسٹیوں کا وابستہ ہونا ایک چیلنج

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: اس آر ایف سوئس کی ایک رپورٹ کے مطابق، سوئس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے