فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 17 افراد جاں بحق، 20 زخمی

?️

فیصل آباد: (سچ خبریں) فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے چار بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے، جبکہ دھماکے کے باعث متعدد گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں واقع کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے سے قریب واقع 9 گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں۔

ریسکیو ٹیموں نے فیکٹری کے ملبے سے مزدوروں اور قریبی گھروں کے ملبے سے چار بچوں اور خواتین سمیت 13 افراد کی لاشیں جبکہ 20 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا جہاں 10 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق فیکٹری منیجر بلال کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ فیکٹری مالک قیصر چغتائی واقعے کے بعد فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے آباد علاقے میں قائم فیکٹری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دریں اثنا انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور تمام متعلقہ اداروں کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکار ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری رکھیں۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کو ایمبولینسز اور دیگر ریسکیو گاڑیوں کے لیے جائے حادثہ تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں فیصل آباد میں ٹیکسٹائل مل میں اسٹیم بوائلر پھٹنے سے ایک درجن مزدور زخمی ہو گئے تھے۔ ریسکیو 1122 نے بتایا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں نہ صرف فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی بلکہ ایک ہال کی چھت بھی لپیٹ میں آگئی۔

مشہور خبریں۔

ملکی مفاد کے پیش نظر امریکا کو اڈے دینے سے انکار کیا:وزیر خارجہ

?️ 28 جون 2021ملتان( سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ

طالبان حکومت کو فوری طورپر تسلیم نہیں کریں گے؛قطر کا اعلان

?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ نے فوری طور پر طالبان حکومت کوتسلیم

بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان سکیورٹی تعاون کے معاہدے پر دستخط

?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزارت جنگ نے بحرین کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے معاہدے

سندھ کا ارسا کو دوسرا مراسلہ، ٹی پی لنک کینال فوری بند کرنے کی درخواست

?️ 18 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ نے پنجاب پر تونسہ پنجند لنک کینال سے

فلسطینی مزاحمتی تحرمک پہلے سے زیادہ طاقتور ہو چکی ہے؛صیہونی فوج کا اعتراف

?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوجی کمانڈرز نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں

حزب اللہ کے ہتھیاروں کا سعودیوں سے کوئی تعلق نہیں: لبنانی رکن پارلیمنٹ

?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنانی رکن پارلیمنٹ نے اس بات پر زور دیا کہ بیروت

ہرتزوگ کا دورہ آنکارا تل ابیب تعلقات کی حقیقت کو ظاہر کرتا ہے: فلسطینی گروہ

?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:  اسرائیل کے صدر اسحاق ہرتزوگ آنکارا اور تل ابیب کے

ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کا ابتدائی فیصلہ؛ فلسطین کی قانونی فتح کا پہلا قدم

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے