فواد چوہدری کا کالعدم تنظیم کےاراکین کی مزید گرفتاریوں کا عندیہ

قندیل بلوچ کیس میں ملزم کی رہائی پر فواد چوہدری کا رد عمل

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کالعدم تنظیم کے اراکین کی مزید گرفتاریوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل رات  اہم کارروائی میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور جلد ہی مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔ گرفتار افراد سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پروپیگنڈا پھیلا رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے بتایا کہ رات ایک اہم کارروائی میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 32 اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ لوگ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیز پروپیگنڈا کر رہے تھے اور جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کیخلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا گیا ہے، جلد ہی مزید گرفتاریاں ہوں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جب تک کالعدم تحریک لبیک والے سڑکیں خالی نہیں کر دیتے اور سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر حملے کرنے والوں کو حوالے نہیں کرتے تو ان سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کالعدم ٹی ایل پی والوں کے بات ابھی نہیں بنی، جمعے اور ہفتے کو سعد رضوی سے دوبارہ مذاکرات کروں گا۔

مشہور خبریں۔

اگر محفوظ رہنا چاہتے ہو تو علاقہ چھوڑ دو: عراقچی کی وارننگ

?️ 10 جون 2026سچ خبریں: سید عباس عراقچی، وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران، نے سوشل میڈیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اور ججز کے درمیان اختیارات کی لڑائی شدید ہوگئی

?️ 29 مارچ 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 776 اضافے سے 65 ہزار پر

?️ 3 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں آج تیزی کا رجحان ہے،

براڈ شیٹ کیس کی تحقیق کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے: شبلی فراز

?️ 26 جنوری 2021براڈف شیٹ کیس کی تحقیق کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی

حلب کی تازہ ترین صورتحال ؟

?️ 7 جنوری 2026 سچ خبریں: گذشتہ شب شدید تصادمات کے بعد، شام کے شمالی

غزہ میں طبی نظام تباہی کے دہانے پر، الشفا اسپتال کے سربراہ کا انتباہ

?️ 6 فروری 2026غزہ میں طبی نظام تباہی کے دہانے پر، الشفا اسپتال کے سربراہ

پی ٹی آئی امیدوار حفیظ شیخ ہوں گے کامیاب، شبلی فراز

?️ 19 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے

اسلام آباد: اساتذہ کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج

?️ 23 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے