?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے توانائی مصدق ملک کے بیان پر پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کا ردعمل آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیر مملکت مصدق ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آدھی حکومت اس وقت یورپ میں گلچھرے اڑا رہی ہے ، ایک ماہ میں میڈیا پر اشتہاروں کی بارش کر دی گئی ہے ، وزیر اعظم ہاؤس کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے ، تھوڑے سے پیسے زہر کیلئے بھی نکال لیں۔
قبل ازیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس محمد عبدالقادر کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر مملکت برائے پٹرولیم ، چئیرمین اوگرا اور ڈی جی گیس سمیت کاروباری شخصیات نے شرکت کی ، جہاں وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس زہر کھانے کو بھی پیسے نہیں ہیں ۔وزیر مملکت برائے پٹرولیم کی جانب سے کمیٹی کا بتایا گیا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرتی ہے ، ہم پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں پٹرول پمپس کے درمیان مسابقت چاہتے ہیں ، سابق وزیر توانائی نے روس سے تیل کی خریداری کے لیے خط ضرور لکھا لیکن روس کے ساتھ پاکستان کا تیل خریدنے کا کوئی معاہد نہیں ہوا ، ایران سے بہت زیادہ تیل پاکستان اسمگل ہو رہا ہے ، ایرانی اسمگل شدہ تیل سستا ہوتا ہے جب کہ اسمگلنگ جرم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گیس کے سیکٹر کا گردشی قرض بھی 1500 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے ، سوئی گیس کمپنیوں کے اثاثے کم ہونا شروع ہو گئے ہیں اور کمپنیوں کے منافعے کم ہو گئے ، اس طرح یہ کمپنیاں دیوالیہ ہو جائیں گی کیوں کہ حکومت کے پاس تو زہر کھانے کو بھی پیسے نہیں ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
لانگ مارچ کے حوالے سے سپریم کورٹ میں سماعت مقرر
?️ 24 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے لانگ مارچ روکنے کیلئے راستوں کی بندش اور چھاپوں کیخلاف
مئی
طالبان کی ایک بار پھر امریکہ کو دھمکی
?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:طالبان نے امریکی صدر کے اس بیان کہ امریکہ وقت پر
مارچ
صنعاء اور ریاض کے درمیان کشیدگی کیوں بڑھ رہی ہے؟
?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: یمن اور سعودی عرب کے درمیان موجودہ تنازعات کی جڑیں ایک
نومبر
اقوام متحدہ کی صعدہ میں سعودی عرب کے ہولناک جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: صعدہ میں سعودی اتحاد کے جرائم کے عین ساتھ
جولائی
ٹرمپ پرحملے کی وجوہات
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور اس ملک کے صدارتی انتخابات میں
ستمبر
حکومت نےایک مرتبہ پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کر دی
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت نے ایک
نومبر
ٹرمپ اور جولانی کی ملاقات کے اسرار
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: امریکہ میں ٹرمپ کے ہاں جولانی کا استقبال عام سیاسی پروٹوکول
نومبر
ترکی کی کون سے کمزوری عراق کے ہاتھ میں ہے؟
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:عراق کے آبی وسائل کے وزیر نے عراق میں پانی کے
جون