?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے نوازشریف اور بانی ایم کیو ایم سیاسی لوگ نہیں، نوازشریف پاکستان کے پیسے واپس کریں یا جیل جائیں، اپوزیشن حکومت کے مینڈیٹ کو تسلیم کرکے ہمارے ساتھ بیٹھے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ کیسز پر کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف اور بانی ایم کیوایم 1985 کے الیکشن کا تحفہ ہیں، الیکشن میں ہارجیت ہوتی ہے،اس کا مطلب یہ نہیں کہ ریاست کے خلاف بات کریں، نوازشریف اور بانی ایم کیوایم سیاسی لوگ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم غداری کے سرٹیفکیٹ دینے کے لیے نہیں بیٹھے، جاوید لطیف شطرنج کا مہرہ ہے، اصل سوچ ان کی ہے جو بانی ایم کیوایم بننا چاہتے ہیں، بانی ایم کیوایم بننے کی خواہش رکھنے والے ان کا انجام بھی دیکھ لیں، بانی ایم کیوایم اور نوازشریف بھی لندن سے واپس نہیں آسکتے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ جاوید لطیف کے بیان پر تحریک انصاف سینٹرل پنجاب نے احتجاج کا اعلان کیا ہے،جاوید لطیف کے بیان پر ہر پاکستانی کا دل دکھا ہے، جاوید لطیف سے جو کہلوایا گیا اس پر عوام میں غصہ پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی درخواست ضمانت مسترد کرانے کا نیب کا اقدام قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی نابالغوں کے ہاتھوں میں سیاست آگئی ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت سیاسی فیصلے اپنے ہاتھ میں لے، مریم نواز اور بلاول کو سیاست کا کوئی تجربہ نہیں، پی ڈی ایم لانگ مارچ کومنسوخ کرے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھے،انتخابی اصلاحات پر بات کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر انتخابی اصلاحات پر کمیٹی بنانے کو تیار ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی علاقائی جماعتیں ہیں وہ مزید کتنی چھوٹی جماعتیں بننا چاہتی ہیں؟ فواد چوہدری نے کہا کہ آپ پلی بارگین کریں پھرچاہیں لندن یا سوئٹرزلینڈ میں رہیں ہماری جان چھوڑیں، نیب کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے، نیب اپنا دائرہ وسیع نہ کرےان کیسز پر دھیان دے جس میں عوامی دلچسپی ہے۔


مشہور خبریں۔
طلباء تحریک نے کیسے امریکی صیہونی آمریت کو کیسے مٹی میں ملایا ہے؟
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: ایک عرب ماہر عمرانیات نے لکھا ہے کہ امریکہ میں
مئی
وزیراعظم کا مجھ پر اعتماد ہی اطمینان ہے: وزیر خارجہ
?️ 15 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے
فروری
جنوبی کوریا میں جن پنگ کے ساتھ ملاقات کی ممکنہ منسوخی پر ٹرمپ کا ردعمل
?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ انہوں
اکتوبر
نیتن یاہو دیوانہ ہے:امریکی حکام
?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی حکام نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کو بے
جولائی
کیا نیتن یاہو غزہ جنگ بندی معاہدے کو ناکام بنا دیں گے؟
?️ 15 اکتوبر 2025کیا نیتن یاہو غزہ جنگ بندی معاہدے کو ناکام بنا دیں گے؟
اکتوبر
آزاد کشمیر کی جے یو آئین نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا
?️ 28 جون 2021مظفرآباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون
جون
بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم
?️ 28 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت
مئی
واٹس ایپ پر چیٹ فلٹر کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان
?️ 2 مارچ 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
مارچ