فواد چوہدری نے کس غلطی کو تسلیم کر لیا

?️

کراچی (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر ہم پی ٹی آئی حکومت کی ایک غلطی دیکھیں جس کا ہمیں نقصان ہوا وہ پہلے سال میں لوکل گورنمنٹ الیکشن نہ کرانا تھا۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ طویل عرصے سے میرا تعلق لوکل کونسلز سے ہے، گورننس سب سے اہم ایشو ہے، عمران خان پہلے دن سے مانتے ہیں کہ مضبوط لوکل گورنمنٹ کے بغیر ملک کا نظام درست نہیں ہو سکتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 18 ویں ترمیم میں 2006 کے اختیار نیچے سے اوپر لے گئے اور لوگوں کو فائدہ نہ پہنچ سکا، حکومت کو اب نیچے سے اوپر کی طرف دیکھنا ہو گا جس کا زبردست نظام لوکل گورنمنٹ ہے، وزرائے اعلی کی طرف سے لوکل گورنمنٹ کی مخالفت کی جا رہی ہے، ارکان اسمبلی پولیس اور پٹواری سے اوپر سوچنے کیلئے راضی ہی نہیں ہیں، گزشتہ دور میں شہباز شریف نے پنجاب کے بجٹ کا بڑا حصہ لاہور میں خرچ کیا، سندھ حکومت کراچی میں ایک روپیہ نہیں خرچ کر رہی، پی ٹی آئی کو دباؤ میں آکر سندھ کو 11 سو ارب روپے اضافی دینے پڑے،اسلام آباد سے بیٹھ کر کیسے آپ سندھ کے مسئلے حل کر سکتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ہم پی ٹی آئی حکومت کی ایک غلطی دیکھیں جس کا ہمیں نقصان ہوا وہ پہلے سال میں لوکل گورنمنٹ الیکشن نہ کرانا تھا۔ ہمارے بڑے شہروں میں ٹیکسیشن کا کوئی نظام نہیں، عوام کو ایک باا ختیار لوکل گورنمنٹ سسٹم کی ضرورت ہے، پنجاب کا جو لوکل گورنمنٹ ختم کیا وہ ہو نہ ہو اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسیر فلسطینیوں کی حمایت میں اگلے جمعہ کو یوم غضب قرار دیا گیا

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:   غزہ کی وزارت قیدیوں کے سامنے ایک ریلی کے دوران

قطر: گیند اسرائیل کے کورٹ میں ہے لیکن وہ کسی معاہدے پر پہنچنے کو تیار نہیں

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ثالث صیہونی

رواں سال میں صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والی فلسیطنیوں کے اعداد و شمار

?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کی تازہ ترین اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ

امریکہ عراقی حکومت کی تشکیل کے عمل میں مداخلت کی بنیاد رکھ رہا ہے

?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی تجزیہ کار نے ملک کی حکومت

پاکستان کی طرف انگلی اٹھائی جائے گی تو جواب آئے گا: معید یوسف

?️ 25 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا

کیا سوڈان کی جنگ سعودی عرب اور امارات کے درمیان پراکسی وار ہے

?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:لامریکی جریدے فارن پالیسی نے ایک مضمون میں سوڈانی فوج اور

برکس رہنماؤں کی 7 تجاویز

?️ 24 اگست 2023سچ خبریں:برکس کے رکن ممالک کے رہنماؤں کی تقریر کے بعد ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے