?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نےایک بار پھر اپوزیشن پر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے کے بعد فضل الرحمٰن بیمار ہو جائیں گے نون لیگ بھی اپنی کارکردگی بھی عوام کے سامنے رکھے تاکہ فرق پتہ چلے اور اپنی قیادت کا فیصلہ کرے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اپوزیشن لیڈر سے کہا کہ شہباز شریف فیصلہ کریں کہ مسلم لیگ نون کا لیڈر کون ہے؟ نون لیگ والے پہلے اپنی قیادت کا فیصلہ کریں کہ پارٹی کون لیڈ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ پیپلز پارٹی کا آخری دور ہو، 13 سال بعد سندھ سے پی پی کی حکومت کا خاتمہ ہو گا، سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نون لیگ اپنی کارکردگی بھی عوام کے سامنے رکھے تاکہ فرق پتہ چلے، خارجہ پالیسی اور اقتصادی پالیسی پر اپوزیشن کا فریم ورک نہیں ملے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی، سیاسی اور خارجی سطح پر استحکام کی جانب گامزن ہے، کراچی والے رو رہے ہیں کہ پیسہ اندرونِ سندھ گیا، اندرونِ سندھ والے سوال کرتے ہیں کہ پیسہ لگا کہاں ہے؟
فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ میں گورننس کی صورتِ حال تشویش ناک ہے، سندھ کے علاوہ تمام صوبوں میں عوام کو صحت کارڈ مل رہا ہے، سندھ والے نہ خود کام کر رہے ہیں نہ ہمیں کرنے دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف سیاست میں ناتجربے کار ہیں، مراد علی شاہ اپنی 13 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ لندن میں شادیاں ضرور کریں لیکن ہمارے پیسے واپس کریں، میاں صاحب نواسوں کی شادیاں ہمارے پیسوں سے نہ کریں۔ان کا کہنا ہے کہ منہگائی میں 27 فیصد اور آمدنی میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے، قومی سلامتی اجلاس میں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی تیاری نہیں تھی۔


مشہور خبریں۔
اردن میں اسرائیل کے حمایتی کارفور کے اسٹورز بند
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اردن میں
نومبر
نیتن یاہو کے بیٹے کی شادی کے لیے شاباک کی خصوصی سکیورٹی تدابیر
?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی سکیورٹی ادارے شاباک نے قابض وزیر اعظم نیتن یاہو
جون
احتجاجی مظاہرین پر تشدد: حکومت خیبرپختونخوا کا 3 روزہ سوگ کا اعلان
?️ 29 نومبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف
نومبر
سعودی عرب کا صہیونیوں کے خلاف سخت بیان
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اتوار کی شام اسرائیل
مئی
بنین میں فوجی بغاوت ناکام ہوئنے کی وجوہات
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: مغربی افریقہ میں ہونے والی فوجی بغاوتوں کے سلسلے میں ایک
دسمبر
بوگوٹا میں تاریخی فیصلہ؛ 11 ممالک نے صیہونی حکومت کے ساتھ ہتھیاروں کے سودوں پر پابندی عائد کر دی
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: بگوٹا اجلاس میں شریک عالمی جنوب سے تعلق رکھنے والے
جولائی
اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: مختلف وزارتوں کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس منظور
?️ 27 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی )
جون
حماس سے منسوب جرائم 7 اکتوبر کو نہیں ہوئے
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک معروف فرانسیسی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر
دسمبر