فواد چوہدری سے جیل میں اہل خانہ کی ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مختص

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے جیل میں اہل خانہ کی ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مختص کردیا۔

میڈیا  کے مطابق فواد چوہدری کی جیل میں اہل خانہ سے ملاقات کے لیے اہلیہ حبا فواد کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جیل حکام نے فواد چوہدری کی اہل خانہ سے ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مقرر کیا ہے، ہر جمعرات کو فواد چوہدری کے اہل خانہ جیل میں ملاقات کرسکیں گے۔

دریں اثنا عدالت نے ملاقات کا دن مختص ہوجانے پر حبا فواد کی درخواست نمٹا دی۔

خیال رہے کہ 20 دسمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پنڈ دادن خان، جہلم دو رویہ سڑک کی تعمیر، زمین کی خریداری میں خرد برد سے متعلق کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کی تحویل میں دے دیا تھا۔

16 دسمبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے جہلم پنڈدادن روڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وارنٹ تعمیل کروانے کی اجازت دے دی تھی۔

20 دسمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پنڈ دادن خان، جہلم دو رویہ سڑک کی تعمیر، زمین کی خریداری میں خرد برد سے متعلق کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کی تحویل میں دے دیا تھا۔

بعدازاں 30 دسمبر کو عدالت نے پنڈ دادن خان، جہلم دو رویہ سڑک کی تعمیر، زمین کی خریداری میں خرد برد سے متعلق کیس میں سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔

5 جنوری کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جہلم کے تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا، اسی طرح 9 اور 12 جنوری کو بھی 3، 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

سعودی دارالحکومت پر میزائل حملے کی پاکستان کی مذمت

🗓️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سعودی دارالحکومت ریاض پر حوثیوں کی جانب سے میزائل

کیا کوئی قابض حکومت کو لگام نہیں دے سکتا؟یورپی یونین کی زبانی

🗓️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے

صہیونیوں کی نظر میں عالمی برادری کی حیثیت

🗓️ 23 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جو ان دنوں غزہ میں اپنے جرائم

چین کا تائیوان کو الٹی میٹم

🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں:     ریاستی کونسل کے دفتر اور عوامی جمہوریہ چین کی

صیہونی حکومت کے خلاف ترکی کا کردار

🗓️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:ملزم کی کرسی پر اسرائیلی حکومت؛ یہ عنوان ترکی کے کئی

زیلنسکی حکومت اور واشنگٹن یوکرین کے قیدیوں کے قتل عام کے ذمہ دار ہیں: روس

🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:    روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ یوکرین

کیا پاکستان آئندہ ماہ روس سے سستے خام تیل کی درآمد شروع کردے گا؟

🗓️ 4 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے موقر انگریزی اخبار نے دعویٰ

ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان ہونے والی بحث پر ایلون مسک کا ردعمل

🗓️ 29 جون 2024سچ خبریں: چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے