?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے فنانس بل کو آرڈیننس کے ذریعے منظور کروانے کی اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے۔عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ فنانس بل میں ترامیم پارلیمان میں پیش کی جائیں گی اور پارلیمنٹ ہی اس ضمن میں حتمی فیصلہ کرے گی۔
اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کہ ایک حلقے نے بغیر یہ زحمت اٹھائے کہ حکومت سے مؤقف ہی لے لیا جائے، مسلسل یہ خبر اڑائی کہ فنانس بل میں ترامیم ایکٹ آف پارلیمان کی بجائے آرڈیننس کے ذریعے لائی جا رہی ہیں، جبکہ ایسا نہیں ہے، فنانس بل میں ترامیم پارلیمان میں ہی پیش کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک خبر زیر گردش تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ حکومت نے منی بجٹ پارلیمنٹ سے پاس کروانے کی بجائے آرڈیننس کے ذریعے پاس کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ وزارت خزانہ کا کہنا ہے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے 12 جنوری 2022ء تک منی بجٹ پر عمل درآمد شروع کرنے کی شرط عائد کی ہے جس کے پیش نظر منی بجٹ اب آرڈیننس کے ذریعے پاس کروایا جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے منی بجٹ کو پارلیمنٹ کے ذریعے پاس کروانے پر بھی زور دیا گیا جس پر وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ 360 بلین روپے کا بجٹ پارلیمنٹ سے پاس کروائیں گے تو اس میں کافی وقت درکار ہوگا۔ منسٹری کی جانب سے کہا گیا کہ اتنے مختصر سے عرصے میں بل کی منظوری کے لیے پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلوانا ناممکن ہے۔ بتایا گیا کہ مذکورہ حالات کے تناظر میں حکومت نے آئی ایم ایف کو ایک بار پھر جی ایس ٹی کی چھوٹ واپس لینے کے لیے صدارتی آرڈیننس کے نفاذ کے لیے قائل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم تازہ صورت حال کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
اطالوی پروفیسر: آیت اللہ خامنہ ای ایرانیوں کو غلام بننے سے روکنے کے لیے لڑ رہے ہیں
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: اٹلی میں سماجیات کے ایک ممتاز پروفیسر کا کہنا ہے
جون
داسو واقعہ میں دہشت گردی کا پہلو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: فواد چوہدری
?️ 15 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے داسو واقعے
جولائی
کیا اسرائیل میں غزہ پر زمینی حملہ کرنے کی ہمت ہے؟
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر
اکتوبر
مصری صدر نے فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے منگل
ستمبر
بشری بی بی کا پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم سے معائنہ کرانے سے انکار
?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ
ستمبر
سعودی-اماراتی کشیدگی کے فاتح امریکہ اور اسرائیل ہوں گے: عطوان
?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں:تجزیہ کار عبدالباری عطوان کے مطابق، سعودی عرب اور متحدہ عرب
دسمبر
ماریہ بی پسند نہیں، متنازع ویڈیوز بنا کر مقبول ہونے کی کوشش کرتی ہیں، ژالے سرحدی
?️ 2 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ژالے سرحدی نے ماریہ بی کے رویے پر
ستمبر
کیا حماس کی سرنگوں نے کام کیا؟
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:جنگ امریکن فارن پالیسی میگزین نے غزہ کے خلاف جنگ سے
جنوری