فلمی ڈائیلاگ مارنے اور ہوا میں تیر چلانے سے تحریکیں نہیں چلتیں۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فلمی ڈائیلاگ مارنے اور ہوا میں تیر چلانے سے تحریکیں نہیں چلتی۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بسیں سردی کے موسم میں عوام کیلئے ایک نعمت ثابت ہو رہی ہیں اور پنجاب کے شہری سستی اور لگژری سفری سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا عام آدمی وزیراعلیٰ مریم نواز کو جدید سفری سہولت فراہم کرنے پر دعائیں دے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہر منصوبہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہے، جبکہ ماضی قریب میں پنجاب کے عوام کو بزدار اور گوگی جیسے لوگوں نے جھانسہ دیا، پنجاب میں دوبارہ عوام کی نمائندہ حکومت آنے سے ترقی اور خوشحالی بھی واپس آ گئی ہے۔

صوبائی وزیرِ نے کہا کہ اب پنجاب کے ہر ضلع میں یکساں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کا منشور ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے، جو لوگ سٹریٹ موومنٹ چلانے آئے تھے، آج وہ تحفظِ کرسی موومنٹ کی فکر میں مبتلا ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فلمی ڈائیلاگ مارنے اور ہوا میں تیر چلانے سے تحریکیں نہیں چلتی، اڈیالہ کا مستقل رہائشی جیل میں فرسٹریشن کا شکار ہو چکا ہے اور اس کی انتشاری سیاست کے باعث اس کے اپنے لوگ بھی اس کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پورے ملک میں کامیاب پاکستان پروگرام لانچ کرنے جارہے ہیں:عثمان ڈار

?️ 13 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) حکومت نے پورے ملک میں ’کامیاب پاکستان

"لیپڈ”: نیتن یاہو کی دوبارہ انتخاب میں فتح کا مطلب "اسرائیل” کا خاتمہ ہے

?️ 2 ستمبر 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں حزب اختلاف کی تحریک کے سربراہ نے

جنرل برہان اور السیسی کا سوڈان کے عوام کے خلاف جرائم کو روکنے کی ضرورت پر زور 

?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح سیسی اور سوڈان کی عبوری حکومت

جماعت اسلامی کا 7 اکتوبر کے بعد نئی مزاحمتی تحریک شروع کرنے کا اعلان

?️ 24 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کی

اسرائیل کا غزہ میں جنگی جرائم کا سلسلہ جاری

?️ 14 جون 2023سچ خبریں:یورونیوز کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منگل کے روز کہا کہ

ٹرمپ کی روس کو دھمکی اور ڈیڈ لائن؛ ماسکو اور یورپ کے ساتھ ایک نفسیاتی کھیل

?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: حالیہ جوہری ہتھکنڈے اور ٹرمپ کی روس کے لیے ڈیڈ

افغانستان چھوڑنا درست فیصلہ تھا: بائیڈن

?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے

غاصبوں کے پیروں تلے زمین کانپ اٹھی

?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ قدس بٹالین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے