فلسطینی عوام آزادی مشن میں کامیاب ہوں گے:گورنرپنجاب

فلسطینی عوام آزادی مشن میں کامیاب ہوں گے:گورنرپنجاب

?️

لاہور (سچ خبریں)فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت مسلسل جاری ہے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے آج فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے معاملے پر گورنر ہاؤس میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام آزادی کے مشن میں کامیاب ہوں گے۔

کانفرنس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مختلف تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے جبکہ کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔اس کے علاوہ کانفرنس میں اسرائیل کی دہشتگردی کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔

اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر 22 کروڑ پاکستانی ایک ہیں، اسرائیل فلسطین میں دہشت گردی سے خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کا بھرپور مقدمہ لڑے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل میزائل کی طاقت سے فلسطینیوں کی آواز نہیں دبا سکتا۔گورنر پنجاب نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللّہ فلسطینی عوام آزادی کے مشن میں کامیاب ہوں گے۔

دوسر ی جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن پر ترکی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ  فلسطینی وزیر خارجہ کا ترکی میں انتظار کررہے ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی وزیر خارجہ کی ترکی روانگی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔شاہ محمود قریشی نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 20 تاریخ کو ہنگامی اجلاس ہورہا ہے، میرے ساتھ ترکی اور فلسطین کے وزیر خارجہ نیویارک روانہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی وزیر خارجہ کی روانگی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، ہماری روانگی میں تاخیر ہورہی ہے، ہم آج نہیں کل روانہ ہوں گے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے 21 تاریخ کو فلسطین سے اظہار یکجہتی کی کال دی ہے، مسئلہ کشمیر اور فلسطین سے ہم آنکھ نہیں چرا سکتے۔

مشہور خبریں۔

پاکستانی میڈیا پر ایرانی آئل ٹینکر چوری کرنے میں امریکی ناکامی کی عکاسی

?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی میڈیا نے بحیرہ عمان میں امریکا کی جانب سے

حکومت کا 15 جنوری سے خصوصی سیکیورٹی فیچرز کا حامل ’ب‘ فارم متعارف کرانے کا فیصلہ

?️ 1 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار

صدر مملکت نے بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کر دیے

?️ 29 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بچوں کی

جنگ بندی کی ہماری پہل ہماری طاقت کی علامت ہے:یمنی عہدہ دار

?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:صنعا نے جہاں سعودی عرب کے خلاف فوجی آپریشن کی معطلی

نئی تحقیق کے مطابق غزہ میں شہداء کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ

?️ 20 فروری 2026نئی تحقیق کے مطابق غزہ میں شہداء کی تعداد سرکاری اعداد و

انتہاپسند دائیں بازو کی بڑھتی دہشت گردی پر برطانیہ کو تشویش

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:ایک برطانوی پارلیمانی کمیٹی نے اس ملک میں انتہائی دائیں بازو

پاکستان میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

?️ 5 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) دنیا کے اکثر ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس

کینیڈا میں ہونے والا احتجاج اس ملک کی سیاست میں تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے؟

?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ کینیڈا کے ٹرک ڈرائیوروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے