?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نئے سال کے آغاز کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ سال 2024 ہمارے ملک کے لیے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے، فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہم نئے سال کو انتہائی سادگی سے منا رہے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق نگران وزیر اعظم کے میڈیا ونگ سے جاری پیغام میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نئے سال کو انتہائی سادگی سے منا رہے ہیں اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے نئے سال کی ہر قسم کی تقریب پر پابندی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر میں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتا ہوں کہ سال 2024 ہمارے ملک پاکستان کے لیے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ نئے سال میں ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کی بہتری کے لیے کوششیں کریں گے اور ایک روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نئے سال کا آغاز پاکستان اور پوری قوم کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ ملک میں امن اور خوشحالی کا سفر تیزی سے اپنی منزل کی جانب گامزن ہے، مجھے یقین ہے کہ پاکستان پہلے سے زیادہ پُرامن اور مضبوط معاشی ملک بن کر سامنے آئے گا۔
نگران وزیر اعظم نے کہا کہ میری دعا ہے کہ 2023 میں دنیا کو امن و امان اور قدرتی آفات کے جن بحرانوں کا سامنا رہا، نئے سال میں ان پر قابو پانے کے لیے مثبت پیش رفت ہو۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام پر اسرائیلی بربریت سال 2023 کا سب سے زیادہ غمناک حصہ تھا، غزہ اور مغربی کنارے میں مظلوم فلسطینیوں خصوصاً معصوم بچوں کے قتل عام اور نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی پر پوری پاکستانی قوم اور اُمتِ مسلمہ شدید رنج کے عالم میں ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اقوام عالم 2024 میں فلسطین میں قیامِ امن، اسرائیلی خون ریزی روکنے اور اس مسئلے کے منصفانہ حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میری یہ خواہش اور امید ہے کہ سال 2024 میں مظلوم کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے حوالے سے نئی کامیابیوں کی جانب بڑھیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے سال کے موقع پر شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند کرے۔
نگران وزیر اعظم نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر میں معاشی صورتحال کی مزید بہتری، دہشتگردی کے خاتمے اور عوام کی تکلیفوں میں کمی کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتاہوں۔
انہوں نے کہا کہ 2024 میں ہم سب کو مل کر پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور امن و آشتی کا گہوارہ بنانا ہے، آئیں نئے سال کے آغاز میں ہم یہ وعدہ کریں کہ اس ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لیے اپنا اپنا کردار خلوص نیت سے ادا کرتے رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
بیان نہیں کرسکتی وزیراعلی بھاٹی گیٹ واقعے پر کتنی غمزدہ تھیں۔ عظمی بخاری
?️ 30 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
جنوری
اسحاق ڈار کی سعودی و ایرانی ہم منصبوں سے ملاقات، غزہ صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی اور ایرانی
اگست
ماضی میں حکمرانوں کی ترجیح عوام نہیں ڈالرز تھے
?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں
دسمبر
یورپی ممالک نے پی آئی اے سے مدد مانگی
?️ 23 اگست 2021کابل (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے کابل میں پھنسے
اگست
شام میں ترکی کے فوجی اڈے کا قیام صہیونیوں لیے خطرہ
?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: تحریر الشام کے رہنما احمد الشرع اور ترک صدر رجب طیب
اپریل
ایرانی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جوا ب دینے کے لیے تیار ہیں:ایرانی صدر
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے سپاہ پاسداران جانب سے پیغمبر
دسمبر
مغربی امریکہ میں شدید خشک سالی کا اندیشہ، کسانوں میں تشویش کی لہر پیدا ہونے لگی
?️ 20 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے شدید خشک
جون
اسرائیل کی جانب سے "صومالی لینڈ” کو تسلیم کرنے میں موساد کا کردار بے نقاب
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: صومالی لینڈ کے علیحدگی پسند علاقے کو تسلیم کرنے میں
دسمبر