?️
لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے حوصلہ اور ہمت چاہیے، کرپشن کے پیسے پر پلنے والوں میں لانگ مارچ کی جرأت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کی گھٹیا سیاست کا جنازہ اٹھ چکا، غیر فطری اتحاد اپنے عبرتناک انجام کو پہنچ گیا ہے، استعفوں کی سیاست پر پی ڈی ایم کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں پھوٹ پڑی۔
اُنہوں نے کہا کہ جن کی رگوں میں کرپشن رچ بس گئی ہو وہ لانگ مارچ اور استعفے نہیں دے سکتے، جعلی راجکماری کے ابا جی کے ساتھ مسٹر 10پرسنٹ نے جو ہاتھ کیا وہ ن لیگ ساری زندگی یاد رکھے گی۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ کل تک ”بہن بھائی“ کا راگ الاپنے والے آج ایک دوسرے کے دست و گریباں ہیں، مولانا ایک بار پھر سندھ کے جعلی شہزادے کے ہاتھوں بری طرح رسوا ہوئے۔اُن کا کہنا تھا کہ مولانا حلوہ کھانے نکلے تھے لیکن انہیں حلوہ ملا نہ استعفوں کا جلوہ، مولانا کے ساتھ جو کچھ ہوا، اس کے بعد انہیں خلوت میں چلے جانا چاہیے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر لانگ مارچ یا اجتماعات کرنا عوام دشمنی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو دوائی لینے اور ڈاکٹر کو دکھانے گئے تھے، ان کی بیٹی نے اعتراف جرم کر لیا، بیٹی نے کہا ان کی جان کو نیب سے خطرہ ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کسی کی جان نہ لے سکتا ہے نہ دے سکتا ہے، جان لینے نہ لینے کا معاملہ اللّٰہ کے پاس ہے، نیب کے پاس نہیں، اصل خطرہ ان کے ابو کو مال جانے اور اثاثے جانے کا خطرہ ہے۔


مشہور خبریں۔
مرکاوا؛ اسرائیلی شکست کا نشان اور صیہونی فوج جنگ کی دلدل میں گرفتار
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیل کی مشہور جنگی مشین مرکاوا ٹینک، جو صیہونی فوج کا
نومبر
سعودی عرب کی نظر میں مسئلہ فلسطین کا کیا حل ہے؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ نے ایک آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل
ستمبر
جانسن جھوٹا اور مکار ہے: انگریز سیاستداں
?️ 25 جون 2024سچ خبریں: ایک برطانوی سیاست داں نے ملک کے سابق وزیر اعظم
جون
الاقصی طوفان آپریشن کو انجام دینے کی وجہ؛ حماس کا بیان
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک نوٹ شائع کیا
جنوری
امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مشقیں؛چین کیا کر رہا ہے؟
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ اور اس کے اتحادیوں میں شامل گیارہ ممالک کے
جولائی
کورونا: متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 28اپریل تک بند رہیں گے:شفقت محمود
?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن
اپریل
پاکستان سے ریسکیو ٹیمیں، امدادی اشیا ترکیہ پہنچنا شروع
?️ 7 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے
فروری
کیا سید حسن نصراللہ کو شہید کر کے صیہونی چین سے رہ سکیں گے؟ نیتن یاہو کی زبانی
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے اعتراف کیا ہے کہ
ستمبر