فردوس عاشق نے پی ڈی ایم کو ڈکیت موومنٹ قرار دے دیا

اپوزیشن ملکی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہے: فردوس عاشق

?️

لاہور (سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں سے پی نکل گیا صرف ڈکیت موومنٹ رہ گئی ہے  ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پی ڈی ایم کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کریں، شہباز شریف کو معیشت کی بہتری راس نہیں آ رہی۔

انہوں نے کہا کہ علی ظفر کو شوگر کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لینے کی ذمہ داری دی گئی تھی، علی ظفرکو کسی فرد واحد کیلئے تحقیقات کی ذمہ داری نہیں دی گئی تھی، سب قیاس آریائیاں ہیں ، رپورٹ ابھی مکمل نہیں ہوئی۔

فردوس عاشق نے کہا کہ ہمیں علی ظفر کی رپورٹ مکمل ہونے کا انتظار کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پی ڈی ایم کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کریں، پی ڈی ایم میں سے پی نکل گیا صرف ڈکیت موومنٹ رہ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو معیشت کی بہتری راس نہیں آ رہی، شہبازشریف یہی سوچ رہے ہیں کہ معیشت کی بہتری کا معجزہ کیسے ہو گیا۔فردوس عاشق نے کہا کہ شہبازشریف ملک کو معاشی عدم استحکام کا شکار دیکھنا چاہتے ہیں ، جو لوگ مل کر اپوزیشن نہیں کر سکتے ، مل کر حکومت کیسے کریں گے۔

مشہور خبریں۔

وفاقی وزیر کا ن لیگ سے متعلق اہم انکشاف

?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر

وزیر داخلہ نے نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا

?️ 6 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

بھارت کی آبی دہشت گردی میں اضافہ دریائے چناب کے بہاﺅ میں مزید کمی

?️ 31 مئی 2025لاہور: (سچ خبریں) بھارت کی آبی دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے

اسرائیل بحران کا شکار کیسے ہوا؟

?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت ایک شدید بحران سے دوچار ہے، ایک ایسا بحران

ایک بار پھر بائیڈن ہوائی جہاز کی سیڑھیوں پر گرے

?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کو ایئر فورس 1 کی سیڑھیاں

۱۲ روزہ جنگ مین سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا:اسرائیلی تجزیہ کار

?️ 26 نومبر 2025 ۱۲ روزہ جنگ مین سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا

سعودی اور امریکی مشترکہ فوجی مشقیں

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب اپنی افواج کی جنگی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے

الیکشن کمیشن کی تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے