فرخ حبیب نے مریم نواز سے کن سوالوں کے جواب مانگے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارت نوازی پر مریم صفدر سے سوالا ت کے جواب مانگ لیے،مریم صفدر بتائے ایک تقریب میں 25مرتبہ عمران خان کا نام تو لیتی ہیں لیکن اپنے چچا مودی اور آر ایس ایس کا نام لیتے ہوئے کیوں ان کی زبان کانپتی ہے؟

مریم حریت قیادت کی گرفتاری،مقبوضہ کشمیرکی آئینی حیثیت کی تبدیلی اور مظالم پر کیوں خاموش ہے؟ اگر مریم صفدر کو کشمیر کی بیٹی بننے کا اتنا ہی شوق ہے تو پھر آموں اور ساڑھیوں کے تحفوں کو بھولنا پڑے گا،

مریم کا ایک روپ نہیں، جب لاڑکانہ جاتی ہیں تو بختاور اور آصفہ کی طرح زرداری کی بیٹی بن جاتی ہیں،گلگت بلتستان میں ان کی، پنجاب میں ان کی اور آج کل کشمیر میں کشمیر کی بیٹی بنی ہوئی ہیں،

پاکستان میں اب بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں، حکومت عوام پر ان قیمتوں کا بوجھ کم سے کم کرنے کے لیے اپنے محصولات میں کمی لارہی ہے، پیٹرولیم لیوی صفر اور سیلز ٹیکس کو 15روپے سے کم کر کے 11روپے کر دیا گیا ہے،اپوزیشن کو چیلنج ہے کہ وہ سامنے آکر بتائے کہ پیٹرولیم پر کہاں ٹیکس بڑھایا ہے۔وہ ہفتہ کو سرکٹ ہاو¿س فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

مشہور خبریں۔

راہداری عالمی معیشت کی جان ہے

?️ 20 مئی 2025سچ خریں: آج کی باہم جڑی ہوئی دنیا میں "کوریڈورز” ایک اہم

ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے نیا منصوبہ کیا ہے ؟

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبارات کے مطابق، امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا

بھارت نے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لئے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کررکھاہے: حریت کانفرنس

?️ 6 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

اپنی زندگی اور شخصیت کے چھپے ہوئے پہلو سے جلد پردہ اٹھاؤں گی، حمائمہ ملک کا اعلان

?️ 10 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے اعلان کیا ہے کہ

ممنوعہ فنڈنگ کیس: بینکنگ کورٹ کا عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم

?️ 25 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے

وزیراعظم نے ڈاکٹر اعجاز منیر کو نیا عہدہ دینے کی منطور دے دی

?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن

کیا امریکہ اسرائیل کی حمایت کے جال میں پھنس چکا ہے ؟

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:عرب میڈیا نے اس فرانسیسی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا

تل ابیب کا فلسطینی قیدیوں کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:    صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بینی گانٹز نے ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے