?️
کراچی(سچ خبریں) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا کے پھیلاؤ کے باعث غیر ملکی پروازوں کی تعداد میں مزید کمی کرتے ہوئے اس میں اعداد و شمار بھی جاری کر دئے ہیں،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مجموعی طور پرفلائٹ آپریشن 20 فیصد تک محدود کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قطرایئر ویز کی پاکستان کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد56سے کم کرکے 11 کردی گئی، قطر ائیر ویز کی کراچی کیلئے 3،لاہور کیلئے 3،اسلام آباد کیلئے3،پشاور کیلئے1اور سیالکوٹ کیلئے1پرواز ہے۔گلف ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد35میں سے کم کرکے8کردی گئی ہے جس میں کراچی کیلئے 2،لاہور کیلئے 1،اسلام آباد کیلئے1پشاور کیلئے1فیصل آباد کیلئے1، سیالکوٹ کیلئے1اور ملتان کیلئے 1پرواز ہوگی۔
ترکش ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد21میں سے کم کرکے3کردی گئی ہے جس میں کراچی کیلئے 1،لاہور کیلئے 1،اسلام آباد کیلئے1پرواز آپریٹ ہوگی۔ذرائع کے مطابق پگاسس ایئر لائن کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد4سے کم کرکے 1کردی گئی ہے، پگاسس ایئر کو کراچی کیلئے 1پرواز لینڈ کرنے کی اجازت ہوگی۔
اتحاد ایئرویزکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد32سے کم کرکے6کردی گئی ہے جس کے تحت کراچی کیلئے1،لاہور کیلئے2 اور اسلام آباد کے لئے3پروازیں لینڈ کرسکیں گی۔اس کے علاوہ سری لنکا ایئرویز کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد4میں سے کم کرکے2کردی گئی ہے جس میں کراچی کیلیے1اور لاہور کیلیے 1پرواز ہو گی۔ جبکہ تھائی ایئر کی پروازیں18سے کم کرکےصرف3کردی گئی ہیں جو کراچی کیلئے1لاہور کیلئے1اور اسلام آباد کیلئے 1پرواز لینڈ کرسکے گی۔
ذرائع کے مطابق مجموعی طور پرفلائٹ آپریشن 20فیصد تک محدود کردیا گیا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار پاکستان میں آنے والی پروازوں کی تعداد590سے کم کرکے123کردی گئیں ہیں جو 5مئی سے 20مئی تک نافذالعمل ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان اور چین کے درمیان 32 معاہدوں پر دستخط
?️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف ان دنوں چین کے پانچ روزہ دورے
جون
غزہ کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کے خطرناک منصوبے
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:مڈل ایسٹ نیوز ویب سائٹ نے ایک ذریعے کے حوالے سے
اکتوبر
وزیر اعظم نے بلوچستان دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی
?️ 1 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق زیارت اور تربت میں
جون
زلنسکی ہر بار کتنے ڈالر لے جاتے ہیں؟ ٹرمپ کی زبانی
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں
ستمبر
صیہونیوں کو ایک نئی وارننگ
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:Kipa Hebrew ویب سائٹ نے لکھا بہت سے اقتصادی کارکن ہمیشہ
نومبر
تیس سال سے صیہونیوں کو للکارنے والی حکمت عملی
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:16 فروری 1992ء کو صیہونی حکومت نے سوچا کہ لبنان میں
فروری
جی میل کا نیا لے آؤٹ پیش کرنے کا اعلان
?️ 3 فروری 2022نیویارک(سچ خبریں)دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس جی میل نے صارفین
فروری
غزہ جنگ کا خاتمہ ہی اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کا واحد راستہ ہے: اولمرت
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرت نے کہا ہے کہ
جون