?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملٹی نیشنل کمپنیوں نے رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستان سے 5 گنا زیادہ منافع اور ڈیوڈنڈ بیرون ملک منتقل کیا، جس سے بیرونی کھاتوں میں استحکام اور ملک سے ڈالر کے اخراج میں نرمی کی عکاسی ہوتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رپورٹ کیا کہ مالی سال 2025 میں جولائی تا اگست کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی 27 کروڑ 47 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی، جس کا حجم گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران 4 کروڑ 92 لاکھ ڈالر رہا تھا۔
گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی مایوس کن رہی کیونکہ منافع کا اخراج انتہائی ناقص رہا تاہم دوسری ششماہی میں کافی بہتری دیکھنے میں آئی، مالی سال 2024 کے اختتام پر کل منافع کی بیرون ملک منتقلی 2 ارب 12 کروڑ ڈالر رہی تھی۔
جولائی میں 13 کروڑ 91 لاکھ ڈالر اور اگست میں 13 کروڑ 56 لاکھ ڈالر منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا جبکہ مالی سال کے اختتام پر متعدد ادائیگیوں کی وجہ سے جون میں اس کا حجم 41 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا تھا۔
تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ مالی سال 2025 کے ابتدائی 2 ماہ میں 5 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کا سب سے زیادہ منافع مالیاتی کاروبار (بینکوں) سے بھیجا گیا، جس کا حجم گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران 37 لاکھ ڈالر رہا تھا۔
اسی طرح تمباکو اور سگریٹ کے شعبے سے 4 کروڑ 31 لاکھ ڈالر، فوڈ سے 3 کروڑ 49 لاکھ ڈالر، ٹرانسپورٹ سے 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اور پاور سیکٹر سے 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر بھیجے گئے۔
اسٹیٹ بینک کے پاس 20 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 9 ارب 53 کروڑ ڈالر ہو گئے۔
ملک کے کل ذخائر بڑھ کر14 ارب 87 کروڑ ڈالر ہو گئے، جس میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود 5 ارب 33 کروڑ ڈالر شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں حریت پسندوں کے گھروں پر بھارتی فورسز کے چھاپوں کا سلسلہ جاری
?️ 24 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی
مارچ
امام خامنہ ای کے بیانات میں "امریکی کرائے کے فوجیوں کو روندنے” کی وضاحت
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: قطر نے خاص طور پر امام خامنہ ای کے بیانات کی
دسمبر
خلیج فارس تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کا بلینکٹن کے نام خط
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن نے انتھونی بلینکٹن کے نام
مارچ
ایک وقت میں فلاپ شخص کہا گیا، سب نے تعلق توڑ دیے تھے، جاوید شیخ
?️ 4 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار جاوید شیخ نے
ستمبر
اوکلان نے اردگان سے کیا وعدہ کیا؟
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: ترک تجزیہ کاروں نے عبداللہ اوکلان کی جانب سے صلاح
ستمبر
جولانی: شامی قوم اپنے ملک کی تقسیم کی مخالفت کرتی ہے
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ ابو محمد الشعرا عرف
جولائی
امریکی جنگی طیاروں کو جوہری بم لے جانے کی اجازت
?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: پینٹاگون نے باضابطہ طور پر F-35 اسٹیلتھ فائٹر کے لیے
مارچ
یوٹیوب کے 10 بڑے چینلز میں پاکستانی کتنے ہیں؟
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی مفت اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب
جنوری