?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ماضی کی غلطیوں سے سیکھا اور آگے بڑھے، ملکی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔
فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی 9ویں کانفرنس کے تحت اعلیٰ سطح گول میز مباحثے کا انعقاد کیا گیا، مباحثے کا موضوع ’’کیا انسانیت صحیح سمت کی طرف گامزن ہے‘‘ تھا۔ وزیراعظم شہبازشریف اعلیٰ سطح مباحثے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد کے ترقی کے ویژن کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، مختلف شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، ایف بی آر میں اصلاحات کر کے مکمل ڈیجیٹائزڈ کر دیا گیا ہے، ڈیجیٹلائزیشن سے کرپشن میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ 10 ملکوں میں شامل ہے، پاکستان کو سیلاب، بادل پھٹنے جیسی قدرتی آفات کا سامنا رہتا ہے، قدرتی آفات کے نتیجے میں پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے عمل کے لیے ہمیں زیادہ فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے، مسلسل قرضوں سے ملکی معیشت کمزور پڑتی ہے، انسانیت کو صحیح سمت لے جانے کے لیے مختلف شعبوں میں برابری کا تعاون ہونا چاہئے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایک دوسرے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون سے آگے بڑھا جاسکتا ہے، پاکستان اے آئی سمیت جدید ٹیکنالوجی کے حصول کےلیے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، آرٹیفشل انٹیلی جنس سے فائدہ اٹھانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں جدت کے لیے اے آئی سے استفادہ کر رہے ہیں، زرعی شعبے کی ترقی کے لیے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کر رہے ہیں، زرعی شعبےمیں جدت کے لیے پاکستانی نوجوان چین سے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ قرضوں کے بجائے خود انحصاری پر توجہ دے رہے ہیں، پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے، اللہ کی مدد اور محنت سے پاکستان کو کامیاب بنائیں گے۔


مشہور خبریں۔
انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کاعید الفطر کی نماز عیدگاہ سرینگر میں ادا کرنے کا اعلان
?️ 30 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ
رواں سال عراقی سرزمین پر ترک فوج کی جارحیت
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے ایک رہنما نے اس
اپریل
کیا ترکی لبنان میں سعودی عرب کی کمی کو پوراکرنے کی کوشش کر رہا ہے؟
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:لبنان کے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں کے درمیان بحران
نومبر
ریاض نے فلسطینی خاشقچی کے قتل کا حکم دیا: الجزیرہ کا انکشاف
?️ 26 فروری 2022سچ خبریں: قطری نیٹ ورک الجزیرہ نے جمعہ کی شام اپنے پروگرام
فروری
نیتن یاہو کے لیے اسرائیل کے اندر ایک اور درد سر
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایک طرف نیتن یاہو کی کابینہ نے جمعہ کی رات
اکتوبر
غزہ کے لوگوں کی جبری منتقلی ایک نسل کشی ہے: اقوام متحدہ
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:بالاکرشنن راجگوپال نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر لکھا کہ غزہ
جنوری
نیتن یاہو کی حکومت نے قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر دیئے
?️ 6 مئی 2025سخ خبریں: نیتن یاہو حکومت کی جانب سے غزہ میں آپریشن کو
مئی
ہیرس اور ٹرمپ میں سے اسرائیل کے لیے کون سا بہتر ہے؟
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: ایک مضمون میں جو ہفتے کے روز Davar کی ویب
نومبر