?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ غزہ میں افواجِ پاکستان کو بھیجنے کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تاہم اس پر غور کیا جا رہا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے پاکستانی فوج کو غزہ بھیجنے کی تردید نہیں کی، پروگرام کے میزبان شاہ زیب خانزادہ نے وزیر دفاع سے پوچھا کہ بین الاقوامی میڈیا میں خبریں چل رہیں کہ پاکستانی فوج امن فورس کا حصہ بن کر غزہ جا رہی ہے، اس پر آپ کی کیا رائے ہے؟
جواب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ غزہ میرے دل کے قریب ہے، ان لوگوں کے ساتھ محبت ہے، اگر اسلامی دنیا اس طرح کا کوئی فیصلہ کرتی ہے اور پاکستان اس میں شامل ہوتا ہے، تو یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہوگی کہ ہم اپنے بھائیوں کی حفاظت اور بہتری کے لیے کوئی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہترین موقع ہے جس کا پاکستان کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔
شاہ زیب خانزادہ نے وزیر دفاع سے پوچھا کہ کیا اس حوالے سے پارلیمنٹ اور اتحادیوں کا اعتماد میں لیا گیا؟ جس کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ یہ چیز ابھی پراسیس میں ہے، فائنل نہیں ہوئی، حکومت اس معاملے کو پراسیس سے گزار کر فیصلہ کرے گی، پارلیمنٹ، اتحادیوں اور اداروں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
واضح رہے بھارتی نیوز آؤٹ لیٹ فرسٹ پوسٹ نے سی این این نیوز 18 کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ اعلیٰ خفیہ ذرائع کے مطابق پاکستان غزہ میں 20 ہزار تک فوجی تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے، ساتھ ہی دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسرائیلی ایجنسی موساد اور امریکی سی آئی اے کے سینیئر حکام سے خفیہ ملاقاتیں کی ہیں۔
رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستانی فوجیوں کا کردار مغربی ہدایات کے مطابق علاقے کو مستحکم کرنے پر مشتمل ہوگا۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے مزید کہا گیا تھا کہ پاکستانی افواج، اسرائیل اور غزہ کی مسلح تنظیموں کے درمیان بفر فورس کے طور پر کام کریں گی، سیکیورٹی تحفظ فراہم کریں گی، جبکہ تعمیرِ نو اور ادارہ جاتی اصلاحات میں مدد فراہم کریں گی۔
مزید کہا گیا تھا کہ فوجی تعیناتی کے بدلے میں امریکا نے پاکستان کو معاشی مراعات دینے کا وعدہ کیا ہے، جن میں ورلڈ بینک قرضوں میں نرمی، ادائیگیوں کی مؤخر تاریخیں اور خلیجی ممالک کے ذریعے مالی معاونت شامل ہے۔
خبر سامنے آنے کے بعد سیاست دانوں اور صحافیوں نے سوشل میڈیا پر تشویش اور تنقید کا اظہار کیا تھا۔
ردِ عمل سامنے آنے کے بعد وزرات اطلاعات نے ایسی خبروں کی سختی سے تردید کی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان، امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور اسرائیلی ایجنسی موساد کے درمیان کسی مبینہ معاہدے کے تحت غزہ میں امن فوج کے طور پر اپنے دستے بھیجنے پر رضامند ہو گیا ہے۔
وزارت نے اس خبر کو ’مکمل طور پر من گھڑت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی معاہدہ، بات چیت یا سمجھوتہ پاکستان کی قیادت، سی آئی اے یا موساد کے درمیان نہیں ہوا۔
بیان میں سی این این نیوز 18 کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ادارہ ماضی میں بھی پاکستان مخالف غلط معلومات اور غیر مصدقہ ’انٹیلی جنس ذرائع‘ پر مبنی خبریں شائع کرنے کی تاریخ رکھتا ہے۔
وزارت اطلاعات نے پوری کہانی کو من گھڑت پروپیگنڈا قرار دیا جس کی کوئی حقیقی یا ادارہ جاتی بنیاد نہیں، بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے غزہ میں فوج بھیجنے کی کوئی تجویز پیش کی، نہ اس پر اتفاق کیا اور نہ ہی کوئی بات چیت ہوئی۔


مشہور خبریں۔
ممکن ہے ترکی اسرائیل کا اگلا نشانہ ہو:اسرائیلی میڈیا
?️ 13 ستمبر 2025ممکن ہے ترکی اسرائیل کا اگلا نشانہ ہو:اسرائیلی میڈیا ایک صیہونی روزنامے
ستمبر
بھارت کا روس سے تیل خریدنے پر ٹرمپ کا اظہار مایوسی
?️ 6 ستمبر 2025بھارت کا روس سے تیل خریدنے پر ٹرمپ کا اظہار مایوسی امریکی
ستمبر
اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے:وفاقی وزیر
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:پاکستان کے امور مذہبی کے وزیر سردار محمد یوسف نے
جولائی
انصار اللہ کو دہشت گرد کہنا اہم نہیں ہے،غزہ زیادہ اہم ہے: الحوثی
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی
مارچ
سعودی اتحاد نے ایک اور یمنی ایندھن کے ٹینکر پر قبضہ کیا
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی نیشنل آئل کمپنی کے ترجمان عصام المتوکل نے کہا
مارچ
پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کو ناکامی سے دوچار کیا۔ عطار تارڑ
?️ 18 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے
مئی
روس کے ساتھ اظہار یکجہتی پر برازیل کو وائٹ ہاؤس کی شدید تنقید کا سامنا
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے یوکرائن کے بحران کے درمیان برازیل کے صدر
فروری
ایرانی صدر کا دورۂ لاطینی امریکہ اور عالمی میڈیا
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:ایرانی صدر کے لاطینی امریکہ کے دورے سے متعلق کیے جانے
جون