عید سے قبل ہفتہ وار مہنگائی بڑھ گئی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) عید سے قبل قلیل مدتی مہنگائی 4 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 0.96 فیصد بڑھ گئی۔پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق حساس قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ ہفتہ وار مہنگائی سالانہ بنیادوں پر معمولی اضافے کے بعد 29.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

حساس قیمت انڈیکس میں 17 شہروں کی 50 منڈیوں سے 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے، زیر جائزہ مدت کے دوران 16 اشیا کے نرخوں میں اضافہ، 13 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

زیر جائزہ مدت کے دوران سالانہ بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، ان میں گیس چارجز برائے پہلی سہ ماہی (570 فیصد)، پیاز (107.59 فیصد)، پسی مرچ (86.05 فیصد)، مردانہ سینڈل (66.71 فیصد)، مردانہ چپل (58.05 فیصد)، لہسن (53.51 فیصد)، ٹماٹر (35.77 فیصد)، گڑ (34 فیصد)، نمک (32.78 فیصد)، انرجی سیور بلب (29.83 فیصد)، دال ماش (26.98 فیصد) اور تیار چائے (23.34 فیصد) شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں جن چیزوں کی قیمتیں بڑھیں، ان میں زنانہ سینڈل (12.52 فیصد)، ٹماٹر (11.93 فیصد)، مردانہ چپل (8.70 فیصد)، پیٹرول (3.45 فیصد)، مرغی کا گوشت (.299 فیصد)، پیاز (1.30 فیصد)، ڈبل روٹی (1.03 فیصد)، گائے کا گوشت (0.75 فیصد)، لہسن (0.70 فیصد)، بکرے کا گوشت (0.41 فیصد) اور باسمتی چاول ٹوٹا (0.14 فیصد) شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل عالمی بینک نے پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ رواں مالی سال 24-2023 کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 26 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ عالمی بینک نے اگلے مالی سال اوسط مہنگائی مزید کم ہو کر 15 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

جبکہ وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اپریل میں مہنگائی کم ہو کر 21 سے 22 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم، زیرہ جائزہ ہفتے کے دوران جو چیزیں سستی ہوئیں، ان میں کیلے (3.57 فیصد)، گندم کا آٹا (2.68 فیصد)، انڈے اور ایل پی جی (1.89 فیصد)، ڈیزل (1.18 فیصد)، گڑ (0.63 فیصد)، چینی (0.41 فیصد)، سرسوں کا تیل (0.26 فیصد) دال مسور (0.25 فیصد) اور آلو (0.23 فیصد) شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

حماه؛ شہر پر شام کی فوج کا کنٹرول

?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:شامی شہر حماه میں صورتحال میں امن کی خبریں آئیں ہیں،

کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود سب سے پرانے تنازعات میں سے ایک ہے، حریت کانفرنس

?️ 15 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

ایران نے پہلی مرتبہ جس انداز میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا اس کی نظیر نہیں ملتی، وزیراعظم

?️ 26 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ

وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا، ایسی مشاورت ہوئی، نہ ضرورت ہے، مریم اورنگزیب

?️ 25 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم

نیتن یاہو کی دھمکیاں ہماری جدوجہد کو ہرگز نہیں روک سکتیں:حماس

?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کے حالیہ بیان کے جواب میں اسلامی مزاحمتی تحریک

اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ؛ مریم نواز کیخلاف توہینِ سینیٹ کی کارروائی کا مطالبہ

?️ 22 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن

اسرائیل امریکی حمایت کھونے کے خطرے سے دوچار

?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: بنیامین نیتن یاہو، صیہونی ریاست کے وزیر اعظم، نے 14

اقوام متحدہ میں پاکستان نے کشمیر پر بھارتی قبضہ کی مذمت کی

?️ 17 فروری 2021واشنگٹن ﴿سچ خبریں﴾ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے