?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 5 دن کی تعطیلات کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر اعظم نے 8 جولائی بروز جمعہ سے 12 جولائی بروز منگل تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کی منظوری دی ہے۔
تاہم کابینہ ڈویژن الگ نوٹی فکیشن کے ذریعے عید کی تعطیلات کا اعلان کرے گی۔
واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے 29 جون کو یکم جولائی سے ذوالحج مہینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عیدالاضحیٰ 10 جولائی کو ہوگی۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے اتحاد کے پیغام کو آگے بڑھانے پر زور دیتے ہوئے ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے دعا کی تھی۔
دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح کو پیش نظر رکھتے ہوئے وفاق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے عوام کو عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی ہے۔
وزیر صحت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس مقصد کے لیے حکومت 3 ایس او پیز کو تشکیل کی تجویز دے رہی ہے جن کی مذہبی طور پر پیروی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں تمام اجتماعات، ہوائی جہازوں، ریلویز اور عوامی سفر کے دوران ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے جبکہ سماجی فاصلہ اور مکمل طور پر صفائی کے عمل کو بھی تمام اہم قرار دیا ہے۔
وزیر صحت نے کہا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم کے دن آنے والے ہیں جس کے دوران تمام بڑے عوامی اجتماع ہونے ہیں اور ہم ان مواقع پر بھی حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں کیونکہ ان مہینوں کے دوران کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کا خطرہ رہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر حکومت نے ملک میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے چاروں صوبوں کے ہیلتھ سیکریٹریز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ شام میں کیا دہشتگردیاں کر رہا ہے؛روس کی زبانی
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:روسی صدر کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ ماسکو کے پاس
جون
شامیوں کا امریکی قابضین کے فوجی ستون کے ساتھ مقابلہ
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملک کے شمال میں
فروری
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی تحقیقات کے نتائج کا اعلان جلد کیا جائے گا:عراقی سیاسی رہنما
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:ایک عراقی سیاستدان نے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس
مئی
نئے آئی فون 13 سے متعلق صارفین کے لئے اہم خبر
?️ 31 اگست 2021نیویارک ( سچ خبریں) نئے آئی فون 13 کے حوالے سے ایسی
اگست
ٹرمپ اور امریکہ کا زوال
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: پیر کو منعقدہ صدارتی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں
جنوری
امریکی سفیر ترکی پہنچے
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: ترکی میں امریکی سفیر جیفری فلیک نے کہا کہ نیٹو
جون
وزیر خارجہ کا آسٹریلین ہم منصب سےٹیلیفونک رابطہ
?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آسٹریلین وزیر خارجہ
نومبر
وزیر دفاع کا ضرورت کے تحت سوشل میڈیا پر مزید پابندیاں لگانے کا عندیہ
?️ 28 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ضرورت پڑنے
جون