?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی نے کہا ہے کہ عوام کے پیسے سے چلنے والا ہر ادارہ عوام کا ہے۔میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے اسلام آباد میں ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلوں اور کارروائیوں کی معلومات عوام تک پہنچتی ہے، معلومات ایک مؤثر ہتھیار ہے، عوام تک معلومات کو پہنچانا اچھا اقدام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری مرضی نہیں کہ آپ کو معلومات دیں یا نہ دیں، معلومات کا آپ تک پہنچنا آپ کا حق بن چکا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ مثبت روشنی دکھانے سے ہی معاشرہ تبدیل ہوسکتا ہے، کورٹ رپورٹ عدالتی کارروائیوں کی معلومات عوام تک پہنچانے کا ذریعہ ہیں، شہری کی حیثیت سے کسی بھی معلومات کا حصول آپ کا استحقاق ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئین کے شق 19 میں آزادی صحافت کا ذکر ہے، ایک شہری نے تفصیلات مانگیں ہیں کہ آپ کی عدالت میں کتنے ملازمین ہیں؟ شہری کو جواب نہیں ملا تو وہ کمیشن چلا گیا، تو ہم خود کیوں نہ عوام کو بتائیں کہ ہم کیاکر رہے ہیں؟
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ ہم نے اپنا احتساب خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم عدلیہ کی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ کی سہ ماہی رپورٹ پیش کر رہے ہیں، سہ ماہی رپورٹ میں اہم فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے، سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کتنے کیسز دائر ہوئے اور کتنے کیسز کا فیصلہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کے پیسے سے چلنے والا ہر ادارہ عوام کا ہے، عوامی ٹیکس سے چلنے والے ہر ادارے سے متعلق معلومات شہریوں کو ملنی چاہیے، اہم کیسز کو براہ راست دکھا رہے ہیں تاکہ شہری سمجھ سکیں اور وہ سوال کر سکیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ معلومات سے ہی احتساب کا عمل شروع ہوتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ 4 سال تک فل کورٹ میٹنگ نہیں کی گئی، ہماری کوشش ہے کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کیسز نمٹائیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے خود کو احتساب کے لیے آپ کے سامنے پیش کر دیا ہے، ہم سپریم کورٹ کا سامنے والا حصہ پبلک کے لیے کھول رہے ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بتایا کہ صحافیوں کو حال دل نہیں سنایا، امید ہے اب مختلف زاویے نہیں نکالےجائیں گے، صحافی ہم سے اتفاق کریں یا نہ کریں یہ ان کا حق ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 7 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کیلئےعوامی رابطہ مہم
فروری
کیا اسرائیل غزہ جنگ جیت پائے گا ؟
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: صہیونی مصنف Yair Osulin نے Haaretz اخبار میں شائع ہونے
جنوری
فون بند ہونے کے باوجود بینک اکاؤنٹ سے 80 لاکھ روپے چوری؛سائبر فراڈ کی نئی قسم
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک پرائیویٹ کمپنی
جون
پیرس نے یوکرین کو مسلح کرکے خود کو غیر مسلح کیا: فرانسیسی جنرل
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: یوکرین میں جنگ متحارب فریقوں کے حامیوں اور مخالفین
جنوری
پہلی بار گوگل سرچ انجن میں اے آئی موڈ شامل
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ کمپنی گوگل نے اپنے قیام کے بعد پہلی
مئی
نیتن یاہو کا انجام؛ خود ان کی زبانی
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب
ستمبر
یوٹیوب کے آزادی بیان کے کھوکھلے دعوے
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: یوٹیوب کمپنی نے آزادی بیان کے خلاف اپنی پالیسیوں کے
اگست
کراچی: مذہبی جماعت کی ہنگامہ آرائی میں متعددپولیس اہلکار زخمی
?️ 15 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) مذہبی جماعت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور ہنگامہ آرائی
اپریل