عوام کو کورونا کے مکمل خاتمے تک تعاون کرنا ہوگا:عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 6افسروں کو عہدے سے ہٹا دیا

?️

لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خبردار کیا ہے کہ عوام کو کورونا کے مکمل خاتمے تک حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا، کورونا کی تیسری لہر کے خطرناک اثرات سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے اسپتالوں میں رش بڑھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا ہے  کہ ہیلتھ سسٹم دباؤ کا شکار ہوسکتا ہے، لاہور ودیگر8شہروں میں مثبت کیسز کی شرح خطرناک حد کو چھو رہی ہے، عوام ماسک پہنیں، گھر میں رہیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں، ماسک پہننے کی پابندی کو عادت نہ بنایا تو صورت حال بگڑنے کا اندیشہ ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے اور اپنے پیاروں کی جان کی حفاظت کیلئے ماسک پہن کر گھر سے نکلیں۔وزیراعلیٰ نے ماسک پہننے کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ ہر شہری ماسک پہننے کی پابندی عادت بنالے تو حالات معمول پر ہوں گے، عوام کو کورونا کے مکمل خاتمے کے لیے حکومتی اداروں سے تعاون کرنا ہوگا۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ سختی نہیں کرنا چاہتے صرف اپنے لوگوں کی جانوں کی حفاظت چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی ہے، دس ماہ بعد ایک دن میں ریکارڈ اموات ہوئیں، مہلک وائرس نے ایک سو تین افراد کی جان لی، جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات 14 ہزار924 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 46 ہزار 665 کوروناٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 3 ہزار 953 نئے مریض سامنے آئے اور کوروناکےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 8.74 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا فعال کیسزکی تعداد تریسٹھ ہزارایک سو دو ہوگئی جبکہ وائرس سے متاثرہ 3 ہزار 645 مریضوں کی حالت تشویشنا ک ہے۔

مشہور خبریں۔

نواز شریف کا اکتوبر میں پاکستان واپسی کا کوئی پروگرام نہیں ہے، خورشید شاہ

?️ 27 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر آبی وسائل و رہنما پیپلز

اعلیٰ عدلیہ ججوں کیخلاف تنقیدی احکام جاری کرنے میں احتیاط برتے، سپریم کورٹ

?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو

فلم وائس آف ہند رجب کو وینس فلم فیسٹیول میں ۲۴ منٹ تک کھڑے ہو کر داد سے نوازا گیا

?️ 6 ستمبر 2025فلم وائس آف ہند رجب کو وینس فلم فیسٹیول میں ۲۴ منٹ

فواد چوہدری کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات، سیالکوٹ سانحے پر اظہار افسوس

?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سری لنکن  ہائی

چین نے سوئٹزرلینڈ میں یوکرین کی توہین کی

?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے اپنے حالیہ

لکی مروت: مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس ٹیم پر حملہ، اہلکار شہید

?️ 13 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں مردم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے