?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 85 ڈالر سے کم ہوکر82.87 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے، حکومت صارفین کو پٹرول اورڈیزل پر9 روپے فی لیٹر ریلیف دے سکتی ہے۔ نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے6 نومبر کو تیل کی قیمتوں کا تعین 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے کیا تھا، لیکن گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل تک رہی، اب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہوکر82.87 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
جس پر اگر حکومت چاہے تو تمام ٹیکسز کی موجودہ شرح لاگو کرکے قیمتیں برقرار رکھ سکتی ہے، لیکن اگر حکومت لیوی ٹیکس کو ختم یا مزید کم کردے تو صارفین کو پٹرول اور ڈیزل پر 9 روپے فی لیٹر تک ریلیف مل سکتا ہے۔
حکومت اس وقت پٹرول پر9.62 روپے اور ڈیزل پر9.14 روپے فی لیٹر لیوی ٹیکس وصول کررہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے 16 نومبر سے یکم دسمبر تک قیمتوں میں ردوبدل کیلئے ورکنگ شروع کردی ہے اور تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری 14 نومبر کو وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔
واضح رہے حکومت نے05 نومبر کو آئی ایم ایف کے دباؤ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں4 روپے کا اضافہ کیا تھا، پیٹرول لیوی بڑھا کر 9.62 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے،لیوی کی نئی شرح کا اطلاق بھی کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی ہے۔ پیٹرول پر لیوی 5.62 روپے سے بڑھا کر9.62روپے فی لیٹرکردی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹرلیوی 5.14 روپے عائد تھی جو 4 روپے کے اضافے سے اب9.14 روپے ہوگئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ مٹی کے تیل پر فی لیٹرلیوی 2.6روپے جبکہ لائٹ ڈیزل پرپیٹرولیم لیوی زیرورہے گی۔ لیوی کی نئی شرح کا اطلاق بھی کردیاگیاہے۔ یاد رہے کہ موجودہ حکومت نے وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سے اب تک9 بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ۔ 15جون کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات37.26 روپے تک مہنگی کی گئی ہیں۔پیٹرول کی قیمت37.26 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل31.86روپے،لائٹ ڈیزل فی لیٹر36.42 روپے اضافہ کیا گیا۔ حکومت نے 15جون سے اب تک مٹی کے تیل کی قیمت میں36,53 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔


مشہور خبریں۔
کیلیفورنیا میں فائرنگ اور یرغمالی کے واقعات/ 5 افراد ہلاک
?️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:امریکہ کے صوبے کیلیفورنیا میں فائرنگ اور یرغمال بنائے جانے کے
جولائی
جمعیت علمائے اسلام (ف) نومبر یا فروری میں انتخابات کی خواہاں
?️ 3 اکتوبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بلوچستان کے امیر مولانا
اکتوبر
نیتن یاہو کے جنگ طلبانہ بیانات
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ
اکتوبر
The Chainsmokers Actually Make a Great Nickelback Cover Band
?️ 12 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
یوکرین کے دارالحکومت کی دو تہائی آبادی اپنے گھروں کو لوٹتے ہوئے
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے آج منگل کہا کہ
مئی
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار
ستمبر
گولانی بریگیڈ کیا ہے؟
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: 1948 میں صیہونی حکومت قیام کے آغاز سے ہی گولانی
جنوری
حماس کی پانچ سالہ جنگ بندی کی پیشکش
?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں:حماس تحریک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے غزہ پٹی میں
اپریل