عمران ریاض کیس کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت

?️

لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض کیخلاف مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت عمران ریاض کے وکیل علی اشفاق نے عدالت کو بتایا کہ عمران ریاض کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کیا گیا۔ جس دن مقدمات درج ہوئے اس سے اگلے دن ہم عدالت میں پیش ہوئے۔پانچ صحافیوں پر مقدمات درج کئے گئے۔

وکیل نے نشاندہی کی کہ اختلاف رائے کی بنیاد پر صحافیوں کیخلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔آئین اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے عمران ریاض کے خلاف مقدمات خارج کرنے کے لیے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران ریاض خان کے خلاف مقدمات خارج کرنے کے لیے درخواست دائر کی۔

درخواست عمران ریاض کے وکیل علی اشفاق کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔حکومت کے بغیر کوئی شخص بغاوت کا مقدمہ درج نہیں کرا سکتا۔مقدمات بدنیتی کی بنیاد پر درج کیے گئے۔ گذشتہ روز صحافی عمران ریاض کو پرائیوٹ نمبر پلیٹ والی گاڑی میں چکوال سے لاہور منتقل کیا گیا تھا۔پولیس نے تعاقب کرنے پر اینکر پرسن کے وکیل کو متعدد بار دھوکا دینے کی کوشش بھی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے صحافی عمران ریاض خان کو چکوال سے لاہور سی آئی اے کوتوالی منتقل کردیا۔ اس دوران سکیورٹی عملے نے اینکرپرسن کو موٹروے پر لاہور میں داخل ہونے سے قبل سول گاڑی میں منتقل کیا۔صحافی عمران ریاض کو انسپکٹر ظہیر الدین اور انسپکٹر سرور نے سول گاڑی میں اپنے ہمراہ بٹھایا، سی آئی اے کوتوالی میں ڈی ایس پی خالد ابوبکر اور ڈی ایس پی قیصر مشتاق نے عمرام ریاض کو تحویل میں لیا۔عمران ریاض کے وکیل کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی عملے نے تعاقب کرنے پر متعدد مرتبہ وکیل عمران ریاض کو دھوکا دینے کی کوشش کی۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اسٹیل مل نے اپنی اراضی کی قیمت کیلئے سوئی سدرن کا تخمینہ مسترد کردیا

?️ 25 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) قانونی مسائل کے حل میں تاخیر کے پیش نظر

خلیج تعاون کونسل کے ممبر ممالک ایران کے ساتھ تعلقات قائم کریں: قطر

?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ

شمالی لبنان کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کا سعودی منصوبہ

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب تیل کے ڈالروں کے ذریعہ اپنے اور واشنگٹن کے

بعبدا پیلس میں متنازعہ ملاقات؛ حزب اللہ اپنے ہتھیار اپنے پاس رکھے گی

?️ 6 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے دباؤ، خاص

امریکا سے دیرینہ مراسم اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں، پاکستان

?️ 7 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے

غزہ کی تعمیر نو کے لیے 50 سے 80 ارب ڈالر درکار، مدت 16 سے 80 سال تک متوقع

?️ 11 اکتوبر 2025غزہ کی تعمیر نو کے لیے 50 سے 80 ارب ڈالر درکار،

صیہونی حکومت اپنے اہداف میں ناکام

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کے مختصر الفاظ نے یہ بھی ظاہر کیا کہ

صیہونی حکومت کے خلاف سائبر جنگ کا پیغام

?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:عربی پوسٹ نیوز سائٹ نے اس نئی لہر پر اپنی ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے