?️
لاہور: (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ آج ظالموں اور متکبروں کا تختہ الٹ جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نااہل حکمرانوں کو للکار کر غریب عوام کی آواز بلند کی ، عمران خان کا وژن اور انتھک محنت آج رنگ لائے گی ، آج ظالموں اور متکبروں کا تختہ الٹ جائے گا ، عمران خان کی قیادت میں ہی ملک چیلنجز کا مقابلہ کرسکتا ہے۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن ہر طرح کے دباؤ اور ہراسانی کا مقابلہ کررہے ہیں ، مجھے اپنے ووٹرز کو بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے اور تمام دباؤ اور ہراساں کیے جانے کا مقابلہ کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ، میں چاہتا ہوں کہ خاص طور پر ہماری خواتین اور وہ سب لوگ جنہیں ابھی بھی اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے باہر آنا ہے ، وہ سب باہر نکلیں اور اپنے حق کا استعمال کریں کیوں کہ یہ پاکستان کی خودمختاری اور حقیقی آزادی کا انتخاب ہے۔
دوسری جانب صوبہ پنجاب پر حکمرانی کے لیے ہونے والے ضمنی الیکشن کے فیصلہ کن معرکے میں وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر کا محاذ سنبھال لیا جہاں وہ ووٹرز سے گھروں سے نکلنے اور ووٹ کا حق استعمال کرنے کی اپیل کرتے رہے ، اس دوران تحریک انصاف پر طنزیہ حملے بھی جاری رکھے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پے در پے کیے گئے ٹویٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں کے عوام سے اپیل ہے کہ بھرپور جذبے کے ساتھ گھروں سے نکلیں ، ووٹ کا حق استعمال کریں ، آپ کے مستقبل کا دارومدار اس پرچی پر ہے ، بزرگ، مائیں اور مرد و خواتین آج فیصلہ دیں کہ پنجاب اور پاکستان میں خدمت کا راج ہوگا ، نالائقی، جھوٹ اور کرپشن کا نہیں ، جھوٹ بولنے اور 100 یونٹ مفت بجلی کی سہولت چھیننے والوں کے خلاف واضح فیصلہ سنائیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کےضمنی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے عمران نیازی حکومت کے پونے 4 سالہ سیاہ دورکی کرپشن ، نا اہلی ، معاشی تباہی ، مافیہ کی سہولت کاری و سرپرستی اور تبدیلی کے نام پر برپا کی گئی تباہی کے بارے میں ضرور سوچیے گا کیوں کہ پاکستان پی ٹی آئی کے دور میں اپنی منزل سے دور ہوگیا ، اس کا اظہار آپ نے اپنے ووٹ سے کرنا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ پنجاب کو پونے 4 سال بدترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا ، شہریوں کو مفت ادویات اور طلباء کو وظائف سے محروم کیا گیا ، سرکاری آسامیوں اور تبادلوں کی کھلےعام خرید و فروخت کی گئی ، شہری سہولیات کی حالت ابتر اور لاقانونیت عروج پررہی ، پنجاب کی جو حالت کی گئی وہ پنجاب کے لوگوں کی توہین سے کم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی انا، اندازِ سیاست اور نااہلی نے ہمارے معاشرے کے حسن کو تہہ و بالا کرکے رکھ دیا ہے ، اپنا ووٹ قومی ترقی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ڈالیں ، آپ کا ووٹ ہی آپ کی طاقت ہے ، اس طاقت سے انتشار ، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کریں ، مجھے آپ کی قوتِ انتخاب پر پورا بھروسہ ہے۔


مشہور خبریں۔
طوفانی بارشیں اور سیلابی صورتحال؛ پنجاب میں رین ایمرجنسی نافذ
?️ 17 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب
جولائی
کیا غزہ پر حملہ اسرائیل کی ڈیٹرنٹ طاقت کو بحال کر سکے گا،صیہونی میڈیا کا کیا کہنا ہے؟
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کی کارکردگی پر بڑھتی ہوئی داخلی تنقید
جنوری
سعودی عرب کا ایندھن لے جانے والے یمنی جہاز پر قبضہ
?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل آئل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی
نومبر
کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف پابندیاں لگانے کا فیصلہ
?️ 30 ستمبر 2021ملتان (سچ خبریں) کمشنرملتان نے کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف
ستمبر
بشام میں چینی باشندوں پر خودکش حملے میں ملوث درجن سے زائد دہشتگرد، سہولت کار گرفتار
?️ 1 اپریل 2024بشام: (سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بشام
اپریل
ٹک ٹاک میں سیکیورٹی چیک اپ کا فیچر پیش
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اکاؤنٹ کی
مارچ
یو اے ای کی جیلوں میں ہونے والے تشدد کی کہانی؛ یورپی خاتون کی زبانی
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:فن لینڈ کی انسانی حقوق کی محافظ ایک خاتوں نے اعلان
اکتوبر
اسرائیل میں جعلی نوٹوں کی چھپائی
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:اسرائیل کی سڑکوں پر مظاہروں اور سیاسی بدامنی کے دائرہ کار
جولائی