عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت نے ترقی کی: اسد عمر

اسد عمر نے پارٹی میں گروپ بندی کا تاثرمسترد کر دیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت نے ترقی کی۔ کورونا سے دنیا کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی لیکن پاکستان کی معیشت نے ترقی کی۔معیشت کی کارکردگی میں پاکستان دوسرے نمبرپر رہا، کورونا کے باوجود 14 سال میں گزشتہ سال تیزی سے ترقی کی گئی۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےاسدعمر نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ شرح نمو کا تخمینہ 3.4 فیصدتھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اکنامسٹ جریدے کے معاشی انڈیکس میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان کی صنعت اور زرعی پیدوار میں بہتری آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی شرح نمو 5.7 فیصد رہی، 14سال میں یہ شرح نمو سب سے زیادہ رہی، کورونا کے باوجود 14 سال میں گزشتہ سال تیزی سے ترقی کی گئی۔اسد عمر نے مزید کہا کہ برطانوی میگزین کے سروے میں معیشت کی کارکردگی میں پاکستان دوسرے نمبر پر رہا، سروے میں بتایا گیا کہ کورونا میں پاکستان کی معاشی کارکردگی دوسرے نمبر پر رہی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح اوسط 15 سے زائد رہی، 15 سال میں صنعتی پیداوار کی شرح سب سے زیادہ ہے، گندم کی پیداوار میں بھی تاریخی اضافہ ہوا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ  آلو، پیاز اور ٹماٹر کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا، جبکہ قدرتی گیس اور خام تیل کی پیداوار بھی اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پر بہت ترس آتا ہے، وہ اسمبلی میں شکست خوردہ لگ رہے تھے، اپوزیشن کے دونوں بیانیے زمین پر گرے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے چھوٹی صنعتوں کےلئے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے، آئی ٹی ایکسپورٹ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 7 عسکریت پسند مارے گئے

?️ 13 مئی 2023بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 7

گھر میں کام کرنے والی خاتون نے بیٹا اغوا کرلیا تھا، قیصر نظامانی

?️ 1 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول اداکار قیصر خان نظامانی نے انکشاف

روس کا بین الاقوامی حقوق کا دفاع ماسکو پر مغربی دباؤ کی وجہ ہے : بشار الاسد

?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:   شام کے صدر بشار الاسد نے جمعرات کی شام روسی

ہم گیس نکالنے کے حوالے سے اپنے مفادات کے مطابق کام کرتے ہیں: تل ابیب

?️ 10 جون 2022سچ خبریں:  اسرائیلی وزیر خزانہ ایویگڈور لائبرمین نے لبنانی حزب اللہ کے

نئے فیچرز کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن متعارف

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: اوپن اے آئی  نے چیٹ جی پی ٹی کے نئے،

عرب ممالک کے لوگ رمضان میں کون سے ڈرامے دیکھتے ہیں؟

?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین اور صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی قوم کی جدوجہد پر

کرپشن کے سال؛ امریکہ میں ایک ریاست کے پراسیکیوٹر کے بے مثال مقدمے کا آغاز

?️ 5 ستمبر 2023سچ خبریں: ٹیکساس کے ریپبلکن اٹارنی جنرل، جنہیں حال ہی میں بدعنوانی

ہم جنس پرستوں کے لیے سویڈن کی مدد کا نیا طریقہ

?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:جمعے کے روز، سویڈش ہم جنس پرستوں کے گروپوں نے اسٹاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے