?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے منگل کو ایک پیغام شیئر کیا گیا، جس میں عوام سے ملک گیر احتجاجی تحریک کے لیے تیار رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ پیغام اس وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل عمران خان کی بہن علیمہ خان نے ان کی رہائی کے لیے ’کچھ دینے اور لینے‘ کا فارمولا تجویز کیا تھا۔
اگرچہ عمران خان کو سوشل میڈیا تک براہ راست رسائی حاصل نہیں، تاہم اب تک پی ٹی آئی کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے۔
سابق وزیراعظم کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں عوام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جلد شروع ہونے والی ملک گیر احتجاجی تحریک کے لیے تیار رہیں، ساتھ ہی اڈیالہ جیل میں عمران خان کے علاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا کہ انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔
پوسٹ میں لکھا گیا کہ ’جیل کے ضوابط کے تحت، میں اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ہفتے میں ایک بار 30 منٹ کی ملاقات کا حقدار ہوں، لیکن اس کی بھی کئی دنوں سے اجازت نہیں دی گئی، آج کی ملاقات بھی طے شدہ تھی لیکن نہیں ہونے دی گئی، بشریٰ بی بی کو گزشتہ 13 ماہ سے صرف مجھے اذیت دینے کے لیے قید میں رکھا گیا ہے، حالانکہ ان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وہ جو چاہیں کر لیں، میں نہ تو ان کے ظلم کے آگے جھکوں گا اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی معاہدہ کروں گا۔
عمران خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے وکیل سلمان اکرم راجا کو ہدایت دی ہے کہ وہ جیل حکام کے خلاف ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کریں اور ساتھ ہی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں بھی اپیل جمع کروائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ سب کو تیار رہنا چاہیے، جلد ہی ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔
دریں اثنا، پاکستان کے جوہری تجربات کی 27ویں سالگرہ ’یومِ تکبیر‘ کے موقع پر قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب خان نے دعویٰ کیا کہ اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف ابتدائی طور پر امریکا کے ساتھ مذاکرات کے پیشِ نظر ایٹمی تجربات کے لیے تیار نہیں تھے۔
عمر ایوب نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو نواز شریف کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں، انہوں نے ایٹمی تجربہ کرنے سے انکار کر دیا تھا اور امریکی انتظامیہ سے مذاکرات کر رہے تھے تاکہ پاکستان جوہری طاقت نہ بنے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بالآخر حکومت اور قومی قیادت کے اندر موجود اہم شخصیات کے دباؤ کی وجہ سے نواز شریف کو ایٹمی تجربات کی اجازت دینا پڑی۔
ان کے مطابق میرے والد مرحوم گوہر ایوب خان، مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان، مرحوم مجید نظامی، راجا ظفر الحق اور شیخ رشید احمد نے کابینہ کے اجلاس میں بھرپور انداز میں ایٹمی تجربات کی حمایت کی۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے ان کے والد کو بتایا تھا کہ نواز شریف ایٹمی تجربات نہ کرنے کے بدلے امریکی صدر سے مذاکرات کر رہے ہیں، جس پر گوہر ایوب نے کہا کہ پاکستان پوری طرح تیار ہے اور آگے بڑھتا رہے۔
انہوں نے پاکستان کو ایٹمی ریاست بنانے والے تمام محبِ وطن افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان لوگوں کو یاد کرتے ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں جنہوں نے قومی مفاد میں ڈٹ کر پاکستان کے تزویراتی مستقبل کا دفاع کیا۔
ادھر، پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان بار بار خبردار کر چکے ہیں کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دوبارہ مہم جوئی کرسکتے ہیں۔
انہوں نے سیاسی جماعتوں کے مابین اتحاد اور آزاد عدلیہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ آج وکلا مقدمہ شروع ہونے سے پہلے ہی عدالتی فیصلے کی پیش گوئی کر لیتے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا اور یہ افسوسناک ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو قومی ٹی وی پر معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا۔
موجودہ سیاسی و عدالتی بحران پر بات کرتے ہوئے انہوں نے 26ویں آئینی ترمیم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ ترمیم آئین کی دفن گاہ ہے۔


مشہور خبریں۔
سی آئی اے کے حراستی مرکز میں ہراساں کیے جانے والے ایک قیدی کا پہلا انٹرویو
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:سی آئی اے کے ایک قیدی نے پہلی بارباضابطہ طور پر
اکتوبر
کیا جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں؟ حماس کا کیا کہنا ہے؟
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اعلان کیا ہے کہ
مارچ
صیہونی حکومت کی سپریم کورٹ بن گویر کو ہٹانے کی خواہاں
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے
نومبر
اپوزیشن صرف این آر او چاہتی ہے:وزیر اعظم
?️ 6 فروری 2021کوٹلی (سچ خبریں) کوٹلی آزاد کشمیر میں وزیر اعظم خان نے ایک
فروری
مستحق سیلاب متاثرین میں اب تک 50 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے
?️ 28 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا
ستمبر
السنوار کے قتل کے بعد عبرانی میڈیا کا تجزیہ
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار کالکالسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق
اکتوبر
یوکرین روس کے لیے یورپ پر حملہ کرنے کا نقطہ آغاز ہے: زیلینسکی
?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے منگل کے روز دعویٰ
جولائی
لبنانی صدر کے انتخاب کے عمل میں سعودی عرب کی نئی رکاوٹیں
?️ 27 فروری 2023سچ خبریںاگرچہ سعودی عرب دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات خاص طور پر
فروری