عمران خان کی جانب سے نیب قانون میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم اورپی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے نیب آرڈیننس میں موجودہ مخلوط حکومت کی حال ہی میں کی گئی ترامیم کو چیلنج کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرتےہوئے دعویٰ کیا کہ حکومت کسی بھی سرکاری عہدے کے حامل شخص کے ذریعے کیے جانے والے وائٹ کالر جرم کو عملی طور پر ختم کر دے گی۔

نیب قوانین میں ترامیم پر عمران خان اور ان کی پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ حکومتی اقدام ملک کو تباہ کر دے گا۔

دوسری جانب حکمران اتحاد نے دعویٰ کیا کہ نیب قوانین کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات جاری رہیں گے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ ترامیم کا مقصد حکومتی رہنماؤں کے خلاف درج کرپشن کے مقدمات ختم کرنا نہیں ہے۔

انتخابی اصلاحات سے متعلق بل کے ساتھ نیب ترامیم سےمتعلق بل بھی گزشتہ ماہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کیا گیا تھا، دونوں ایوانوں سے اس کی منظوری کے بعد اسے قانون بننے کے لیے صدر کی منظوری درکار تھی۔

تاہم، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دونوں بلوں کو واپس بھیج دیا تھا جس کے بعد حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر ان کی منظوری دی تھی، صدر عارف علوی نے دوبارہ ان پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں غیر ترقی پسند اور پسماندہ قرار دے کر واپس بھیج دیا تھا لیکن طریقہ کار کے مطابق مشترکہ اجلاس سے بل پاس ہونے کے 10 دن بعد اسے قانون سمجھا جاتا ہے چاہے صدر نے منظوری سے انکار کر دیا ہو۔

پی ٹی آئی کی جانب سے آج دائر کی گئی درخواست میں سابق وزیراعظم نے سیکریٹری قانون و انصاف ڈویژن کے ذریعے فیڈریشن آف پاکستان اور چیئرمین کے ذریعےنیب کو کیس میں مدعا علیہ نامزد کیا ہے۔

خواجہ حارث کے توسط سے دائر نیب ترامیم کیخلاف آرٹیکل 184/3 کی درخواست تیار کی گئی ہے، درخواست میں وفاق اور نیب کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نیب قانون کے سیکشن 2،4،5، 6،25، 26 14،15، 21، 23 میں کی ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19اے, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں۔

درخواست چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مشہور خبریں۔

قوم آئین، جمہوریت، قانون کی حکمرانی کےدفاع کی خاطر سڑکوں پر نکلنےکیلئے تیار رہے، عمران خان

?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی

’ایکس‘ پر پابندی ختم کی جائے، خواجہ سعد رفیق

?️ 18 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی

ترکی میں سیاسی بحران؛ استنبول میں کشیدگی اور ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری

?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: استنبول میں اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد ترکی

امریکی داعشی کے ساتھ کیا ہوا؟

?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: نیویارک میں ایک وفاقی جج نے کوسووار سے تعلق رکھنے

غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے رہائشی علاقوں کے خلاف صہیونی فوج

فرانس کے عوام ایران کے حق میں سڑکوں پر

?️ 29 مارچ 2026سچ خبریں:ہزاروں فرانسیسی شہری شہر پیرس کی سڑکوں پر جمع ہو کر

سندھ وزیر اعلی کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید

?️ 17 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پرشدید تنقید

جنگ کے نتائج کا فیصلہ کہاں ہو گا:حزب اللہ کے نئے سکریٹری جنرل

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کے نئے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اپنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے