?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)کشمیری حریت رہنما یٰسین ملک کو تہاڑ جیل میں تشدد کا نشانہ بناکر بھوک ہڑتال پر مجبور کر نے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے نریندر مودی کی حکومت کی مذمت کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ ’فاشسٹ مودی سرکار کی جانب سےتہاڑ جیل میں کشمیری رہنما یسٰین ملک کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنانے اور انہیں بھوک ہڑتال پرمجبور کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’یٰسین ملک کی زندگی انتہائی خطرے میں ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل (یو این ایس جی)، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق (یو این ایچ سی ایچ آر) اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے التماس ہے کہ بھارت کے خلاف اقدام کریں اور یسٰین ملک کی جان بچائیں‘۔
دریں اثنا پی ٹی آئی نے حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافے سے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ ’لٹیروں‘ کی جانب سے ناروا رویے کے سبب عوام کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے کیونکہ وہ لوگوں کی مشکلات کم کرنے سے زیادہ اپنے اقتدار کے تحفظ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے پر حکومت پر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مسلط شدہ حکومت نے 3.50 روپے فی یونٹ اضافہ کیا ہے، اس اضافے کی وجہ صرف اور صرف مسلم لیگ (ن) کے امپورٹڈ ایندھن پر چلنے والے پاور پلانٹس ہیں جو مہنگی ترین بجلی بنا رہے ہیں، پوری قوم مسلم لیگ (ن) کی اس غلطی کی قیمت ادا کر رہی ہے۔
دریں اثنا پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمران اسمٰعیل نے بھی اس حوالے سے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ شرمناک عمل ہے، عوام بارشوں کی تباہ کاریوں سے پریشان تھی کہ خاموشی سے واردات کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی اور مہنگے منصوبوں سے ملک کو دیوالیہ کرنے کے بعد یہ ٹبر ملک سے فرار ہوجائیں گے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
روس نے کریل جزائر پر جاپان کے ساتھ معاہدہ منسوخ کیا
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن نے ایک حکم
ستمبر
صیہونی حکومت کی طرف سے مضافات میں داغے گئے 8 راکٹوں میں سے 2 تباہ
?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: روسی وزارت دفاع کے حمیمیم سینٹر فار کنسیلیشن آف شامی
اکتوبر
صہیونی وزیر کا اسرئیلی قیدیوں کے متعلق اشتعال انگیز بیان
?️ 22 جولائی 2025صہیونی وزیر کا اشتعال انگیز بیان,جنگ جاری رہنی چاہیے، چاہے اسرائیلی قیدی
جولائی
فلسطین اور لبنان کے عوام نیتن یاہو کی نسل کشی کا شکار
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اس بات پر زور
ستمبر
غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کہاں پہنچے؟
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ
اپریل
امریکہ کا کیوبا کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے آپشنز کا جائزہ
?️ 26 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکی فوج کے ریزرو دستے کیوبا کے حوالے سے ممکنہ فوجی
ستمبر
امریکہ کی جانب سے تفاہم کی خلاف ورزی کے اثرات پوری دنیا کو متاثر کریں گے: عراقچی
?️ 27 ستمبر 2026سچ خبریں: سید عباس عراقچی، ایران کے وزیر خارجہ نے نیویارک میں
ستمبر
اس الیکشن کے بعد آپ کو ووٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے: ٹرمپ
?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: سابق صدر اور 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ
جولائی