?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ مذاکرات کے لیے ٹائم فریم مقرر ہونا چاہیے، سول نافرمانی کی تحریک پر کوئی بات نہیں کی، صرف مذاکرات پر بات ہوئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خان صاحب کو مذاکرات کے آغاز کے بارے میں آگاہ کیا ہے لیکن انہوں نے کہا ٹائم فریم ہونا چاہیئے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے جائز مطالبات ہیں اس پر کوئی پیش رفت ہونی چاہیئے، عمران خان نے نے امید ظاہر کی کہ ٹائم فریم کے اندر مذاکرات میں پیش رفت ہونی چاہیئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے کسی بین الاقوامی معاملے اور سول نافرمانی کی تحریک کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں کی، ان کے ساتھ صرف مذاکرات پر بات کی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے 4 لوگ کل مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بن سکے،جس کا اسپیکر قومی اسمبلی کو پہلے ہی بتا دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے اگلے دور کے لیے چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت کے آگے رکھیں گے اور اس پر آگے بڑھیں گے، مزید کہا کہ کوشش ہے کہ مذاکرات کے باقاعدہ آغاز سے قبل مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی ہے مجھ سمیت بہت سارے لوگ اس میں شامل نہیں ہیں، ہم مذاکرات کے عمل پر پرامید ہیں، کوشش کریں گے کہ سارے مسائل کا حل ضرور نکل آئے ، عمران خان پر جتنے مقدمات بنے وہ سارے سیاسی ہیں، ان سب میں ضمانت ہو چکی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک ہی ریفرنس بچا تھا جس کا فیصلہ آئندہ ماہ ہونا ہے، ہمیں امید ہےکہ اگر فیئر ٹرائل ہوا تو بانی پی ٹی ائی اس میں بھی بری ہوں گے اور انہیں ضمانت مل جائے گی۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ایپکس کمیٹی میں شرکت کے باعث مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بن سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومتی ٹیم سے مذاکرات کے پہلے دور میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم نے عمران خان سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیاتھا۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی کا عمران خان سے ملنا بہت ضروری ہے، ہماری جماعت کی خواہش ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی پر سختیوں کو کم کرے تاکہ کمیٹی اپنے قائد کو مل سکے تاکہ کوئی معنی خیز نتیجہ نکلے۔
قبل ازیں سابق صدر مملکت اور تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیش گوئی کی کہ تبدیلی آنے والی ہے، ستارے حرکت میں آگئے ہیں، ایک ڈیڑھ ماہ میں عمران خان رہا ہوجائیں گے۔
دوسری طرف پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات میں عمران خان اور پارٹی قیادت کی رہائی سمیت تین نکات رکھے ہیں، معاشی حالات اور امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے حکومت کو ایک راستہ دیا ہے، دیکھتے ہیں حکومت کتنی سنجیدگی ظاہر کرتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھا۔
ملاقات میں اپوزیشن نے چارٹر آف ڈیمانڈ 2 جنوری کو پیش کرنے کا اعلان کیا جب کہ وزیراعظم نے ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی امید کا اظہار کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
میانمار کے فوجی حکمران نے ملک میں نئی عبوری حکومت قائم کرکے خود وزیراعظم بننے کا اعلان کردیا
?️ 2 اگست 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کے فوجی حکمران نے ملک میں نئی عبوری
اگست
پاکستان بھر میں عوامی سوگ
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:گزشتہ بدھ کو یونانی پانیوں میں مہاجرین کی ایک کشتی ڈوبنے
جون
صہیونی ماہر: شام پر اسرائیل کے حملے بے بنیاد ہیں
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سیکورٹی اور فوجی امور کے ماہر یوسی
جولائی
لبنان اسرائیل کے خلاف اپنے بحری حقوق سے پیچھے نہیں ہٹے گا: مشیل عون
?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں: العهد نیوز ایجنسی کے مطابق لبنان کے صدر میشل عون نے
ستمبر
آیت اللہ خامنہ ای کا شیدائی ہوں: وینزویلا کے صدر
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نے امریکی سامراج کے خلاف وینزویلا کے عوام
دسمبر
پورا امارات ہماری زد میں،آنے والے حملے سعودیوں کے لیے دردناک ہوں گے:انصاراللہ
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے سینئر رکن نے کہا کہ
مارچ
کیا غزہ جنگ بندی معاہدے میں فلسطینیوں کے تمام مطالبات تسلیم کیے گئے ہیں؟حماس کے اعلیٰ رہنما
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک اعلیٰ رہنما عزت الرشق نے
جنوری
سعودی عرب میں اسرائیلی طیارے کی لینڈنگ
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے خبر دی ہے کہ اس حکومت
اگست