?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پیر نورالحق قادری سے ٹیلفونک رابطہ کرکے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اور کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج کے حوالے سے بات کی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور وزیرداخلہ شیخ رشید کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ڈاکٹر پیر نور الحق قادری کراچی سے لاہور پہنچ گئے ہیں اور وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی ٹیم آج لاہور میں ٹی ایل پی سے مذاکرات کرے گی، حکومتی ٹیم میں پیر نورالحق قادری، شیخ رشید احمد اور راجہ بشارت شامل ہوں گے۔
وفاقی پیر نورالحق قادری نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے علمائے کرام سے ٹیلفونک رابطے کئے ہیں، وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنے پر یقین رکھتی ہے، عوام کی مال و جان کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کے لئے لاہور روانہ ہوگئے ہیں، وزیر داخلہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے خصوصی طیارے میں لاہور روانہ ہوئے تو ان کے ہمراہ وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور بھی تھے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی وفد آج لاہور میں کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کرے گا، مذاکرات میں صوبائی حکومتی وفد بھی ساتھ ہوگا، جب کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری پہلے ہی لاہور پہنچ چکے ہیں۔
دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے کالعدم ٹی ایل پی کے احتجاج سے نمٹنے کے لئے پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر سے پولیس فورس مانگ لی ہے۔ وزارت داخلہ نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریوں کو اسلام آباد کی سیکورٹی کے لئے اینٹی رائٹ فورس دستے بھجوانے کے لئے مراسلے بھیج دیئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر 10،10 ہزار نفری پر مشتمل پولیس دستے اسلام آباد بھیجیں۔
مشہور خبریں۔
صہیونی حکام کے مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک اور اہلکار نے طوفان الاقصی آپریشن
اپریل
صیہونی حکومت کی جیلوں سے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: جمعرات کی صبح صیہونی حکومت نے 642 فلسطینی قیدیوں کو رہا
مارچ
لیز ٹرس سے انگریزوں کی ابتدائی ناامیدی
?️ 1 اکتوبر 2022سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ انگلینڈ میں وزیر
اکتوبر
امریکی وزارت انصاف کا یحیی السنوار کے خلاف دشمنانہ موقف
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزارت انصاف نے حماس کے سیاسی سربراہ یحییٰ السنوار
ستمبر
صیہونی وزیر کا اہم اعتراف
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے اتوار کے روز کہا
اکتوبر
اقوام متحدہ ایک فرسودہ بنیاد
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:منگل کو ایک پریس کانفرنس میں ماؤ ننگ نے کہا کہ
نومبر
فوجیوں کی ہلاکت کے بارے میں نیتن یاہو جھوٹ بولتے ہیں: لاپیڈ
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم اور اس حکومت کی کابینہ میں
دسمبر
مسئلہ فلسطین کا حل کس کے ہاتھ میں ہے ؟
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:ایک بیان میں یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے عہدیدار جوزپ
نومبر