?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نہ تو ڈھیل اورنہ ہی ڈیل کو مانتے ہیں،بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر پی ٹی آئی کی قیادت جو گرفتار ہیں وہ سیاسی قیدی ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر توہین عدالت کیس مقرر نہ ہونے پررہنماءپی ٹی آئی عمر ایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 دن پہلے درخواست دائر کی تھی۔
تاحال ہماری درخواست مقرر نہیں ہوئی جبکہ اس پر ڈائری نمبر لگ چکا ہے۔ہماری پٹیشن کو دائری نمبر لگا دیا گیا ہے مگر وہ ابھی تک فکس نہیں کی گئی ہے۔ پہلے بھی ہمارے کیس یہاں پر لگتے رہے ہیں اس کے بعد ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔
اس وقت کوئی زمین آسمان اوپر نیچے نہیں ہوا۔رہنماءپی ٹی آئی عمر ایوب نے اپنے استعفے کی خبروں کی تردید بھی کی ۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدان کو الیکشن اور موت کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔ ہم ریاست کا حصہ ہیں۔ ریاست کی جو تعریف یہ لوگ کرتے ہیں وہ یکسر مختلف ہے۔ عقل کے اندھوں سے کہتا ہوں کے آئین کا مطالعہ کر لیں تو سمجھ آئے گا کہ ریاست کیا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2 دن پہلے ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیںعلیمہ خان اورپی ٹی آئی کی دیگر قیادت موجود تھی۔
چیف جسٹس کے پاس پیش ہونا چاہا مگر وہ شاید جمعہ کی وجہ سے چلے گئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کو سیاست میں لانا ناجائز ہے۔ بہنیں بطور فیملی ممبر ملاقات کرتی ہیں۔گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہارڈ سٹیٹ نہیں کیوں کہ یہاں قانون کی حکمرانی ہی نہیں یہاں صرف جنگل کا قانون چل رہا ہے۔ پی ڈی ایم حکومت میں ہم نے دھاندلی کیسے کرلی؟ میرے خلاف امیدوار ہار مان چکے ہیں لیکن ریموٹ کنٹرول والوں کو چین نہیں آرہا۔مجھ پر بسکٹ چوری تک کے کیس لگائے گئے ہیں۔ ہم لوگ یہاں آئے ہیں اور انصاف کیلئے عدالت کا دروازہ ہی کھٹکھٹائیں گے۔


مشہور خبریں۔
انتخابات کیلئے درکار فنڈز نہیں ملے، الیکشن کمیشن
?️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سپریم
اپریل
فضائی آلودگی کا ہولناک پہلو، ادھیڑ عمر اور معمر افراد کی بصارت کو خطرہ
?️ 25 فروری 2021لندن {سچ خبریں} فضائی آلودگی کا ایک نیا ہولناک پہلو سامنے آیا
فروری
اسرائیل کےخلاف آج آواز بلند نہ کی تو پھر بہت دیر ہو جائے گی، بلاول بھٹو زرداری
?️ 23 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا
جون
صدر اور وزیراعظم کا شہدا معرکہ حق کو بھرپور خراج عقیدت، اہلخانہ کی کفالت کا اعلان
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم
مئی
صیہونی حکومت اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان تعلقات
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: ایسا لگتا ہے کہ تل ابیب کے ساتھ دو ماہ
دسمبر
پاکستان میں CPEC کے لیے سخت حفاظتی اقدامات
?️ 8 نومبر 2022چین اور پاکستان نے اتفاق کیا ہے کہ سی پیک منصوبے کی
نومبر
سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف 19 شکایات سماعت کیلئے منظور
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی
جولائی
بن سلمان کو کس چیز کی بیماری ہے؟
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:پبلک فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کی مرکزی کمیٹی کے
اکتوبر