?️
لاہور: (سچ خبریں) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے ملاقات کی ہے۔پرویز الہیٰ نے اسمبلی تحلیل معاملے کو سیاسی صورتحال میں موثر طریقے کے ساتھ جوڑنے کا مشورہ دیا۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کا فیصلہ عمران خان کا ہے،جس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔اسمبلیاں تحلیل، مستعفی ہونے پر ملک کو عام انتخابات کی طرف جانا چاہئیے۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے سے قبل پی ڈی ایم کو آئینی آپشنز استعمال کرنے دیں۔پی ڈی ایم کے پاس پنجاب میں عدم اعتماد کے لیے مطلوبہ ارکان نہیں۔عمران خان سے ملاقات کے بعد پرویز الہیٰ روانہ ہو گئے۔عمران خان اور پرویز الہیٰ کی ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی۔جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل اور موجودہ سیاسی صورتحال پر مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے دوبارہ رابطہ کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے لیگی رہنماؤں اور آصف زرداری کو ٹاسک دے دیا گیا۔ آصف زرداری اور لیگی رہنما پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے رابطہ کریں گے،جبکہ اعتماد کے ووٹ کیلئے بھی پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے مشاورت کریں گے۔ مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی نے عمران خان اور وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے دمیان ہونے والی ملاقات کے نتیجے کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے اقدامات کرنے تھے۔۔دوسری جانب اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے پی ٹی آئی اعلٰی سطح کمیٹی نے سفارشات تیار کر لیں۔ کمیٹی ارکان نے 20 دسمبر تک اسمبلیوں تحلیل کرنے کی سفارش کر دی ہے۔پنجاب کے کچھ ارکان نے فوری اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دے دیا جبکہ بعض ارکان نے رائے دی کہ متعدد حکومتی منصوبے تکمیل کے آخر مراحل میں ہیں،کمیٹی سفارشات پر بورڈ اجلاسوں کے بعد تاریخ کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔


مشہور خبریں۔
طوفان الاقصی کے 230ویں دن غزہ میں کیا ہوا
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں طوفان الاقصی کی جنگ کے 230ویں دن مزاحمتی
مئی
کیا امریکہ کسی کا دوست ہو سکتا ہے؟
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: شامی صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ
اپریل
غزہ میں بم دھماکوں کا سلسلہ جاری
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے مغربی ایشیائی امور کے
نومبر
غزہ میں 70 فیصد شہداء خواتین اور بچے
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے غزہ میں جنگ بندی کا
نومبر
ترکی کی صوفی جماعتوں میں طاقت اور دولت پر تنازعہ
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: حال ہی میں ترکی کے دو مشہور فرقوں اور طریق
اپریل
کیا بیروت ایئرپورٹ پر اسرائیل کا قبضہ ہے؟عطوان
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:علاقائی امور کے ایک ماہر اور تجزیہ کار نے بیروت
فروری
شوبز نے مجھے اندر سے توڑ دیا، علیزے شاہ کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف
?️ 31 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز
اگست
پاکستان میں تین ملکی ٹی 20 سیریز کا کامیاب انعقاد ہماری بڑی کامیابی ہے۔ وزیراعظم
?️ 29 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
نومبر