عمران خان سے مذاکرات کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے ،فواد چوہدری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق رکن قومی اسمبلی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پاس عوام کی طاقت ہے، عوام کی طاقت کے آگے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا،عمران خان سے مذاکرات کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے ، لاٹھی گولی سے ملک نہیں چلے گا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارشل لاءکے مشورے دینے والے پرویز مشرف والی قسط کو ایک دفعہ پڑھ لیں۔

پی ٹی آئی سے گزارش ہے کہ ابھی وہ پرجوش نہ ہوں۔سب کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ملک کی خاطر سب مل بیٹھ کر معاملات کو حل کریںکیونکہ جو ہوگیا سو ہوگیا اب آگے بڑھنا چاہئے ۔کشیدگی کو کم کیا جائے اورحالات کو نارمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔پاکستان کے سارے مسائل کا حل اس وقت صرف اور صرف مذاکرات ہیں ۔

حکومت بھی سنجیدگی کا مظاہرے اور مارشل لاءیا ایمرجنسی لگانے کی باتیں نہ کی جائیں۔

بانی پی پی آئی عمران خان پر قائم مقدمات کی وجہ سے پوری دنیا میں ہمارا مذاق اڑایا جارہا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوھری کی پنجاب میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست مسترد کر دی تھی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فواد چودھری کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست خارج کی تھی ۔

لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے 2 روز قبل سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فواد چودھری کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں 36 مقدمات درج ہیں جن میں پیشی کیلئے انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست دائر کی تھی جس میں مو¿قف اپنایا گیا تھا کہ فواد چوہدری کے خلاف پنجاب بھر میں 36 مقدمات درج ہیں، اس میں استدعا کی گئی کہ عدالتوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی عالمی تنہائی پر مبنی خفیہ دستاویز کا انکشاف!

?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی وزارت خارجہ کی

صیہونی رہنماؤں کے درمیان شدید اختلاف،نیتن یاہو کی استعفی کا مطالبہ

?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حزب اختلاف کی تحریک کے سربراہ نے اس حکومت

عراق کرپشن کیس جاری؛ مزید 11 ملین ڈالر اور 4 بلین دینار دریافت ہوئے

?️ 30 جون 2026سچ خبریں:  عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل نے پیر کو اعلان کیا

واشنگٹن اور بیجنگ کے تعلقات بہترین ہیں: امریکی وزیر جنگ

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ نے اعلان کیا کہ انہوں

حماس اور اسرائیل کے درمیان دوسرے مرحلے کے مذاکرات کی تاریخ کا اعلان

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حماس اور اسرائیل کے درمیان دوسرے

یوم القدس مستکبرین کے ساتھ مقابلے کا دن ہے:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل    

?️ 30 مارچ 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے یوم

وائٹ ہاؤس ہرمز آبنائے کے بارے میں ٹرمپ کے بیان پر سنجیدہ نہیں

?️ 15 اگست 2026سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے

یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے