عمران خان اور بشری کی عید پر اہلخانہ سے ملاقات کرائیں۔ سہیل آفریدی کا وزیراعظم کو خط

سہیل آفریدی

?️

پشاور (سچ خبریں) وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے وزیراعظم کو ایک خط لکھا ہے جس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو عیدالفطر کے موقع پر اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں زیر حراست ہیں اور ان سے ملاقاتوں کا معاملہ پہلے بھی متعدد بار اٹھایا جا چکا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات کا حق قانونی اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کے تحت یقینی بنایا جانا چاہیے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ جیل مینوئل اور عدالتی احکامات کے باوجود بنیادی حقوق کی فراہمی میں رکاوٹ تشویشناک ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ قیدیوں کو اہلخانہ سے ملاقات، انسانی سلوک اور مناسب طبی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی قانونی ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ نے پاکستان پریزن رولز 1978 اور پریزنز ایکٹ 1894 کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ان کے قانونی حقوق فراہم کیے جائیں، اور اس ضمن میں فوری ہدایات جاری کی جائیں۔

مشہور خبریں۔

 اگر مذاکرات میں لچک نہ دیکھائی گئی تو سب سے زیادہ نقصان اسرائیل کو ہو گا:اسرائیل کے سینئر جنرل

?️ 5 اکتوبر 2025 اگر مذاکرات میں لچک نہ دیکھائی گئی تو سب سے زیادہ نقصان

غزہ میں 800,000 سے زائد افراد کو جنگ اور غذائی قلت کا سامنا

?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: آج ایک نیوز کانفرنس میں حمدان نے کہا کہ غزہ کی

سعودی عرب یمن سے نکلنے کی تلاش میں

?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:  ایک انگریزی اخبار نے یمن کی جنگ کا تجزیہ کرتے

ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ ؛سعودی حکام کی تصدیق

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی ذرائع نے ریفائنری میں آگ لگنے کا ذکر کرتےہوئے ریاض

اسرائیل میڈیا سے کیوں خائف ہے؟

?️ 5 فروری 2026سچ خبریں:صہیونی حکومت کا مقبوضہ علاقوں میں المیادین چینل کی نشریات کو

غزہ میں جسم کے اعضا کٹے ہونے بچوں کی شرح کتنی ہے؟ اقوام متحدہ کا انکشاف

?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں جسم کے اعضا کٹے ہونے

صنعا پر حملوں میں ممنوعہ امریکی بموں کا استعمال

?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:سعودی فضائیہ صنعا پر اپنے حملوں میں باریک شدہ یورینیم والے

عمران خان کو برطانیہ میں موجود بچوں سے فون پر گفتگو کی اجازت دینے سے انکار

?️ 16 ستمبر 2023اٹک: (سچ خبریں) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے سائفر کیس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے